
تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے کے بعد ایک ٹوئٹ کیا جس میں "الحمداللہ" لکھا۔
https://twitter.com/x/status/1527595612732006402 سابق رکن صوبائی اسمبلی علیم خان نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ "اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر کیا گیا تھا۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "باقی رہا وہ دس سال کے احسانات کا معاملہ جو میں نے عمران خان کی ذات اور پی ٹی آئی پر کئے اُس کو میں نے اللہ پہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1527605292422565888
تاہم علیم خان کی جانب سے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں اور سابق ایم پی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک شخص کی بیوی نے اس کے دانت توڑ دیے دوستوں کے پوچھنے پر کہا یہ تو میں نے ویسے بھی نکلوانے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1527611185943699456
احمد ناز نے کہا کہ بھائی تیری بے عزتی ہوئی ہے محسوس کر لو۔
https://twitter.com/x/status/1527611469050830848
اتنی اخلاقی جُرآت نہیں نااہل لوٹے میں کہ کمنٹس لے سکے اس صارف نے شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1527611108831666176
شکیل نامی صارف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کیونکہ آپ بہت بے تاب تھے۔ مگر شکر کرنےکا یہ وقت نہیں ہے کیونکہ آپ کو چنا گیا، گھسیٹا گیا اور پھر پھینک دیا گیا۔ سچائی کا سامنا کریں مریم نواز نہ بنیں۔
https://twitter.com/x/status/1527610577748516867
اسامہ نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں لکھا کہ بولنے دو بے چارے کو تکلیف ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527610091050082311
الیاس نے کہا کہ مکس اچار جلدی خراب ہو گیا ہے بنانے والے نے جلدی میں تیل کی جگہ ڈیزل ڈال دیا۔
https://twitter.com/x/status/1527609954949005314
عرفان نے کہا کہ الحمداللہ آج ان لوٹوں کو پڑنے والی لعنتیں قبول ہو گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1527609917393317889
طحہٰ نے کہا کہ کمنٹس کو بند کر کے اللہ کا شکر، کم ازکم مرد بنیں اور کمنٹ سیکشن کو کھولیں۔
https://twitter.com/x/status/1527605552435560452
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/deash11.jpg