ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے عبوری ضمانت کروالی

10%D8%AA%D8%A7%DA%BE%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%AA%DB%92%DB%92%DB%92%DB%92%DB%92.jpg

کراچی میں ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے8 فروری تک عبوری ضمانت کروالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈی ایس پی کو تھپڑمارنے والی خاتون ڈاکٹر انعم کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو 8 فروری تک گرفتاری سے روک دیا ہے، عدالت نے خاتون کو پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہیں،ملزمہ نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو ضمانت کی کاپی بھجوادی ہے، پولیس نے حفاظتی ضمانت کی کاپی موصول ہونے کےبعد ملزمہ کی گرفتاری کا عمل روک دیا ہے۔


عدالت نے ملزمہ کو 4 فروری کو 1لاکھ روپے کئے ضمانتی مچلکوں کے عوض 8فروری تک ضمانت دیتے ہوئے پبلک پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور اگلی سماعت پر کیس کی فائل سمیت پیش ہونے کی ہدایات کردی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ایک خاتون کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی کی تھی جس کے بعد ڈی ایس پی کی مدعیت میں کراچی کے تھانے سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
senator azam swati ke aik tweet pe nanga jismani tashadod or mulk bar mai FIR ki bar mar Lekin on duty DSP ko tapar or dhamki lekin pir bi bail grant kar li.
 

naushadansari81

Councller (250+ posts)
She must not be spared at any cost. Interim bail reflects banana republic where poor is brought to justice and rich and influential people are spared. I pity on this fake justice system.