ڈیم بنانے کا متبادل راستہ

با شعور

Senator (1k+ posts)
آئیے میں آپ کا ڈیم بنواتا ہوں :

بہت شور ہے ڈیم بنانے کا - پنجابی میں کہتے ہیں "ویلے دی نماز تے کویلے دیاں ٹکراں " یعنی نماز تو وہ ہوتی ہے جو وقت پر ادا کی جائے بے وقت تو ٹکریں ہی ہوتی ہیں - سو دوستو قومیں ایسے رہتی ہیں جیسے ہندستانی - اپنے مفاد کے لیے ہمہ وقت چوکس - جب کہ جو سست ، بے نظریہ تھے ہمارے حاکم ہو گئے - ایک کے بعد ایک "تحفہ" ہمارے مقدر میں تھا - بھٹو پاکستان بھر کی صنعتوں پر قبضہ کر سکتا تھا مگر ڈیم نہ بنوا سکا ، ضیاء الحق نے مضبوط ترین وزیر اعظم کو بھانسی لگا لیا مگر کالا باغ ڈیم پر اس کی بھی ٹانگیں کانپتی رہیں - رہے بے نظیر ، مشرف اور نواز شریف ، یہ بونے بونے لوگ ، کسی بھی ایسے وزن سے محروم تھے جس میں آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تعمیر کرنا ہوتی ہے - ان کی زیادہ سے زیادہ ذہنی پہنچ یہ تھیں کہ ارکان اسمبلی کو کیسے خریدنا ہے اور مدت کیسے پوری کرنی ہے - نواز شریف کو اگرچہ سڑکیں بنانے کا بہت شوق تھا ، لیکن اتنا فہم نہیں تھا کہ سڑکوں سے کہیں زیادہ لوگوں کو صحت ، تعلیم کی ضرورت ہے ، اور اسی طرح ڈیم بی -
یہ سو فیصد سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی مہم جوئی تھی جو اب تحریک میں بدلتی جا رہی ہے ... لیکن اس ذکر کو چھوڑ کے ہم آگے چلتے ہیں -
جج صاحب نے فنڈ قائم کیا ہے اور پیسا اکٹھا ہو نہیں رہا - جج صاحب آپ بڑے ہیں لیکن کبھی کبھی عقل کی بات چھوٹوں سے بھی مل جاتی ہے - جج صاحب یوں چندوں سے مسجدیں بنتی ہیں یا ڈسپنسریاں ، ڈیم نہیں بنتے - ڈیم حکومتی وسائل سے بنتے ہیں کہ اربوں کھربوں کے اخرجات ہوتے ہیں ....آئے میں آپ کو کچھ ارب اکٹھے کر دیتا ہوں ، عمل کرنا ، یعنی جمع کرنا آپ کا کام -
................
ویسے تو جس گورنر ہاوس میں صرف ایک دن کے دودھ کا بل اٹھائیس ہزار بنتا ہے اس سے جان چھڑانی ہی اچھی ہے ..لیکن گورنر کے عہدے کو ختم کرنے کے لیے لمبی چوڑی آئینی ترامیم کی ضرورت ہے - جب کہ یہ ایک آسان سا اور انتظامی فیصلہ ہو گا کہ گورنر صاحب کو ڈیفنس یا کسی اور پوش علاقے میں ایک دو ایکڑ کی کوٹھی میں منتقل کر دیا جائے اور گورنر ہاؤس کو بیچ دیا جائے ....کیونکہ :
لاہور کا گورنر ہاوس اکہتر ایکڑ رقبے پر واقعہ ہے - شاید کہا جا سکتا ہے کہ یہ لاہور کی قیمتی ترین جگہ ہے - اکہتر ایکڑ میں گیارہ ہزار تین سو ساٹھ مرلے ہوتے ہیں ..اگر ایک مرلے کی قیمت صرف بیل لاکھ روپے شمار کی جائے جو وہاں کی ممکنہ قیمت کا نصف بھی نہ ہو شاید تو بھی یہ قیمت بائیس ارب روپے بنتی ہے -
لیجئے بیچئے اور ڈیم میں پیسے ڈالیے -
...........
اسی طرح کراچی کا گورنر ہاوس ہے جس کی قیمت لاہور کے گورنر ہاؤس سے کم نہ ہو گی -
اس کے بعد پشاور کا گورنر ہاؤس بھی اربوں روپے کی زمین پر موجود ہے
سو ان تین گورنر ہاوسز کو بیچ کے ہی ڈیمز کی اچھی خاصی قیمت وصول کی جا سکتی ہے - ممکن ہے ساٹھ ارب کے قریب -
..............
اس کے بعد ہر ضلع کے ڈی سی ہاوسز ہیں جن کے رقبے آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ہیں ، میں نے ایک بار اس حوالے سے بھی مضمون لکھا تھا ، اگر ملتا تو نقل کرتا ، آپ کی آنکھیں کھل جاتیں - یہ گھر بھی بعض جگہوں پر بیسیوں ایکڑ پر مشتمل ہیں - جب کہ ایک ڈی سی نامی افسر عموما چھے فٹ سے لمبا نہیں ہوتا ، اس کا وزن بھی سو کلو کے لگ بھگ ہوتا ہے ، سو اس شہر کی کسی بھی پوش آبادی میں اس کو ایک یا دو کنال کے گھر میں "بند " کیا جا سکتا ہے کہ "لیجئے صاحب قوم کی خدمت کیجئے "- اور ان گھروں کے پلاٹ بنا کے بیچئے - آپ کے ڈیموں کی تمام تر ٹربائنیں میرا خیال ہے یہیں سے نکل آئیں گی -
...
اور چلتے چلتے بتاتا چلوں کہ ہمار وزیر اعظم ہاؤس قائد اعظم یونورسٹی سے کچھ زیادہ ہی رقبے میں واقع ہے -
اچھا ایک اور بات یاد آئی کہ آپ نے پچھلے دنوں موبائل فون پر ٹیکس کٹوتی ختم کی ...کہ جو ایک سو کے کارڈ پر بچیس روپے کے قریب تھی ، اگر بائیس کروڑ کی آبادی میں صرف دو کروڑ افراد موبائل استعمال کرنے والے تصور کیے جائیں اور ہفتے کا ایک کارڈ لیتے ہوں تو جناب یہی پچاس کروڑ روپے بنتا ہے ، جو اب حکومت کی بجائے کمپنیوں کی جیب میں جا رہا ہے ...عوام کو کوئی خاص رلیف نہیں ملا ..اپ اسے واپس بحال کر کے یہ رقم ڈیم کے لیے مختص کر لیں
...........
اگر گزری حماقتوں کا ذکر کریں گے تو رونے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو گا ...جیسا کہ اورنج ٹرین ہے جس پر دو سو ارب روپے سے زیادہ لگ رہے ہیں جو ایک شہر کی صرف ایک سڑک ہے ...آپ نے نیرو کا نام سنا ہو گا ؟
جی ہاں ہمارے یہ حکمران نیرو ہی ہیں کہ روم جل رہا تھا اور یہ بانسری بجا رہے تھے -
جی ہاں! آنے والی نسلیں ہم کو گالیاں دیں گی کہ تمام کا تمام پانی پی گئے اور ہمارے لیے کچھ نہ چھوڑا - تو اس موئی اورنج ٹرین کی جگہ اس پیسے کو ڈیم بنانے میں بھی لگایا جا سکتا تھا -
جناب یہ صرف ایک حماقت ہے ، ورنہ اگر میگا سکینڈلز کو گننا شروع کریں گے تو درجنوں کالا باغ اور بھاشا ڈیم آپ کی جیب میں آ جائیں گے -
..............
سوال یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے لیڈر ، افسر اور رہنما کیسے ان تنگ گھروں میں رہ سکیں گے تو بتاتا چلوں کہ :
بل گیٹس دنیا کا ایک امیر ترین شخص ہے، دنیا میں صرف 18 ممالک ایسے ہیں جو دولت میں بل گیٹس سے امیر ہیں، باقی 192 ممالک اس سے کہیں غریب ہیں، لیکن یہ شخص اپنی گاڑی خود ڈرائیو کرتا ہے، وہ اپنے برتن خود دھوتا ہے. وہ سال میں ایک دو مرتبہ ٹائی لگاتا ہے اور اسکا دفتر مائیکروسافٹ کے کلرکوں سے بڑا نہیں-
وارن بفٹ دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص ہے۔ اسکے پاس 50 برس پرانا اورچھوٹا گھر ہے، اسکے پاس 1980ء کی گاڑی ہے۔
برطانیہ کے وزیراعظم کے پاس دو بیڈروم کا گھر ہے۔
جرمنی کے چانسلر کا ایک بیڈ روم اور ایک چھوٹا سا ڈرائنگ روم سرکاری طور پر ملا ہے -
اسرائیل کا وزیراعظم دنیا کے سب سے چھوٹے گھر میں رہ رہا ہے -
اگر یہ سب اس طرح رہ سکتے ہیں اور دنیا پر جکومت بھی کر سکتے ہیں تو ہمارے یہ لاڈلے چھوٹے گھروں میں نہیں رہ سکتے جو کسی کام کے بھی نہیں ہیں -
سو بیچئے ان کے یہ محلات اور اس پیسے سے ڈیم بنائیے ، کوئی آپ کو نہیں کھا جائے گا -
ابوبکر قدوسی
 
Last edited by a moderator:

free_man

MPA (400+ posts)
ڈیم وقت کی ضرورت ہے اور ضرور بننا چاہے. مگر کیا طبی علاج اب آپ تھڑے پر کروائیں گے. سرجری اب قصاب کرے گا اور نانبائی توپ میں گولے ڈالے گا. جج صاحب کو وہ کام کرنا چاہے جو فرض ان کے ذمے ہے. جن حرام خوروں کے ذمے یہ بات تھی اور انہوں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا انکو ٹانگیں. اور پھر جن کا کام اس کو بنانے کا ہے انکو یہ تفویض کریں. اور سپریم آرڈر سے اس کو قانونی حیثیت دے دیں. چھ ماہ بعد وہی ہوں گے نہ کہ جج صاحب
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
AAP NAE GOVERNOR HOUSES KI QEEMAT MARKETING K HESAB SAE LAGAI HA KABI HAMAREY HUKMARON KI NAZAR SAE LAGAEN JINHON NAE M.C BANK MUNSHA KO BAECHA ,KARACHI BEHRIA MALIK RIAZ KO AUR IN KI KAI SO MISALAEN MIL JAEN GI ....PAKISTAN MAE ISLAMI QANOON AA JAEY TO SAB THEEK HO SAKTA GA.
 

با شعور

Senator (1k+ posts)
AAP NAE GOVERNOR HOUSES KI QEEMAT MARKETING K HESAB SAE LAGAI HA KABI HAMAREY HUKMARON KI NAZAR SAE LAGAEN JINHON NAE M.C BANK MUNSHA KO BAECHA ,KARACHI BEHRIA MALIK RIAZ KO AUR IN KI KAI SO MISALAEN MIL JAEN GI ....PAKISTAN MAE ISLAMI QANOON AA JAEY TO SAB THEEK HO SAKTA GA.
Inke to kia khne, apna maal to buht payara hai inko