
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پراجیکٹ نواز شریف کی تفصیلات بیان کردیں، کہا کہ ڈیل چھوٹا لفظ ہے۔
سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پراجیکٹ نواز شریف واضح طور پر نظر آرہا ہے، علاقوں میں جاکر دیکھ لیں، ہر آفس ہر دفتر میں دیکھ لیں ، لوگوں کوواضح طور پر ہدایات مل چکی ہیں، ایسے حالات میں ملک وجمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کی ن لیگ "میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا " سے لے کر "ووٹ کو عزت دو" کے سفر کے بعد وہ دوبارہ اب ضیاء الحق کی جماعت بننے والی ہے، جس طریقے سے نواز شریف آرہے ہیں وہ تاریخ میں سرخرو نہیں ہوسکتے، ایسے راستوں سے آنے کے بعد سیلکٹرز، آمر کی باقیات جیسی باتیں سننی پڑتی ہیں۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ جب آپ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیں گے اور بازو مروڑ پالیسی کے ساتھ آئیں گےتو پھر ایسے لوگوں کو سیلکٹڈ ہی کہا جائے گا الیکٹڈ نہیں کہا جائے گا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے نگراں حکومت کو ن لیگ کا سیٹ اپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن کروائیں سیلکشن نا کریں،آج تک شہباز شریف اور اسحاق ڈار ہینڈلرز ہیں اور انہی کی ہدایات پر عمل ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1718944341245284799 انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گارنٹر شہباز شریف ہیں کہ نواز شریف نے لندن میں جو ایک انٹرویو دیا تھا وہ دوبارہ ایسی گفتگو نہیں کریں گے تاہم الیکشن کے بعد جیسے ہی حالات نارمل ہوں گے نواز شریف پھر کھل کر کھیلیں گے، جو اعلانات وہ پہلے کرچکے ہیں اور جو ان کے ارادے ہیں وہ کھل کر سامنے آجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4nawazkjskjkhjjc.png