ڈھائی ماہ قبل بند کیے گئے راستوں کا پی ٹی آئی کیخلاف اب مقدمہ درج

fah1i11.jpg

ڈھائی ماہ قبل 10نومبر 2022 کو اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج کے دوران جو راستے بند کیے گئے ان پر پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کے خلاف اب مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمران خان کی کال پر مقامی قیادت نے نومبر میں جی ٹی روڈ بلاک کیا جس پر تھانہ مندرہ میں سابق ایم پی اے عبدالوحید قاسم سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خلاف قانون مجمع لگانے اور جی ٹی روڈ کو بند کرنے پر درج کیاگیا جس میں جی ٹی روڈ بند کرکے شہریوں کو پریشان کرنے پر 170 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں ملزم ٹھہرا کر شامل کیا گیا ہے۔

مقدمہ ڈی ایف سی تھانہ مندرہ پولیس اسٹیشن یاسر محمود عالم کی مدعیت میں ساجد جاوید، راجہ عبدالوحید، مون چودھری، ملک یاسر، ملک طاہر، امیر افضل قریشی، راجہ ضیا، ملک وحیداختر، شہزادہ خان مرزا بشیر، غنی پٹھان، مبین افضل اور رب نواز قریشی سمیت 170 کارکنوں و مقامی قیادت کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلاجواز راستے کی بندش اور عوام کو پریشان کرنے کی 341، 147 اور 149 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تاہم مقدمے کے اندراج پر عوام کا کہنا ہے کہ یہ تحریک انصاف کے خلاف ریاستی جبر کی نشانی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1618135216748646405 سوشل میڈیا صارفین اس مقدمے پر پولیس کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں اور انہیں حکومت کے ذاتی ملازم ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1618140306310062080 جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ہارے گی۔
https://twitter.com/x/status/1618140306310062080
 

I_KON

Politcal Worker (100+ posts)
کیونکہ عمران صاحب کو ان عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے .. لکھ دی لعنت
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Can't these idiots at least come up with something new for a change? Same old bongis over and over again, phele yeh bh#nch0di nahi chali what makes them think it will work this time!

Sea of frivolous cases just to justify unwarranted arrests. These people really do live in a sea of stupidity.