ڈکیتی وارداتوں سے تنگ مشتعل شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو زندہ جلا دیا

16%DA%A9%D8%B1%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7%DA%A9%DB%8C%D8%AC%D8%A7%D9%84.jpg

ڈاکوئوں پر تشدد کرنے کے بعد انہیں زندہ جلا دیا گیا، ڈاکوئوں کو آگ لگانے والے شہریوں میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے : پولیس ذرائع

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ کراچی کے شہریوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیا، نیو کراچی اجمیر نگری کے علاقے میں شہریوں نے ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو پکڑ کر آگ لگا دی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے تھوڑی دیر بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنٹرل رانا معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجمیرنگری میں رکشہ سٹینڈ پر 2 ڈاکو واردات کرتے ہوئے شہریوں نے پکڑ لیے ، مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوئوں پر تشدد کرنے کے بعد انہیں زندہ جلا دیا گیا۔ ڈاکوئوں کو آگ لگانے والے شہریوں میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔


پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ پکڑے گئے ملزمان سے موٹرسائیکل، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے ہیں۔ واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں ڈاکوئوں کو مردہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے جسم آگ سے جل رہے ہیں۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں سٹریٹ کرائم کی 114 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جس میں شہریوں سے موبائل اور کار چوری کی 6، نقدی چھیننے کی 48، موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کی 60 وارداتیں شامل تھیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں 5مقابلے ہوئے جن میں 7 جرائم پیشہ افراد زخمی حالت میں اور 14 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1621902114522816512
ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں برس پہلی سہ ماہی میں اوسطاً ہر بارہ منٹ میں ایک شخص گاڑی یا موبائل فون سے محروم کیا گیا جن میں سے 31 افراد کو گن پوائنٹ پر روزانہ موبائل فونز ڈاکوؤں کے حوالے کرنا پڑے جبکہ اوسطاً روزانہ 8 افراد قتل کر دیئے جاتے ہیں جبکہ رواں سال کے پہلے مہینے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 10 سے زائد شہری قتل کر دیئے گئے تھے۔
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
waisay he maar daytay, jalana to haram hy yaar , magar aab karain kia, ghusa aata bhe itna ky dil krta hy ais chooro ko jala kr raakh kr do

sach or jhoot ka bhe pata nahi , yea waqai choor daku thay ya aam aadmi
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
aise waqeyat tab hote hain jab awaam ko chowkidaar se rakhwaali ka bharosa na ho, aur Adliya se insaaf ka
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
aik bar phir mein yehi izhaar karu ga k Pakistan ka system agar theak na howa to her aik pakistani qanoon ko aur idaaro ko apne paao ke jooti samjh ker apney khilaf howe zulm ka khud fesla karey ga. fesle courts mein nahi beech roads aur chowk per log khud karein gay.