ڈرون کیمرے سے زخمی آصفہ بھٹو کے چہرے پر زخم کے نشانات،تصاویر شییئر کردیں

1058238_9380735_asee_updates.jpg


شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہوگئیں تھیں،جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی،سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اسپتال میں علاج کے دوران لی گئیں تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1499968026892025856
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

آصفہ بھٹو نے بتایا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔

گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا،آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

FND09T0XIAEC_c0


ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی،جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی صحت سے متعلق عوام اور کارکنوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی عوام کوبیوقوف بنانے کے بھنڈی طریقے ان مداریوں کے پاس اب بیچنے کیلئے کچھ نہیں بچا ۔ اب یہ عوام کو سوچنا ہو گا کہ بھٹو مر چکا ہے اور اس کے خاندان کو زرداری نے ختم کر دیا ہوا ہے اگر تھوڑی سی بھی عقل ہے تو ان کو اور ان کے بدمعاش داریوں کو جوتے مارو تاکہ دوبارہ ان کی شکل بھی نہ دیکھیں اور شریفوں کا بھی یہئ حال کریں انھوں نے بھی بہت لوٹا ہے پنجاب میں زکواتہ کے پیسوں سے پلنے والے نام نہاد لیڈر عرب پتی ہو گئے
 

Back
Top