ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ نہیں فراڈ ہے، چیف جسٹس

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


[h=1]ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ نہیں فراڈ ہے، چیف جسٹس[/h]



1056538-tetrapakmilk-1515828992-740-640x480.jpg




کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈبہ پیک غیر معیاری دودھ کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ نہیں فراڈ ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبہ پیک غیر معیاری دودھ کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ میں فورڈ اتھارٹی ہی نہیں، سندھ حکومت کر کیا رہی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی قانون سازی کرلی ہے اور فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتھارٹی تو بنتی رہے گی کیا جب تک شہریوں کو غیر معیاری دودھ پلائیں گے۔ کھلے دودھ سے متعلق بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں پر پابندی عائد کی، ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ، دودھ نہیں فراڈ ہے، یہ دودھ نہیں سفید مادہ ہے، پنجاب میں پیکٹ کے دودھ سے اب یوریا، بال صفا پاؤڈر اور غیر معیاری اشیا کا خاتمہ ہوگیا، سندھ حکومت کو خیال نہیں آیا کہ کراچی کے لوگوں کو معیاری دودھ پلائیں۔ حکم دیں گے کہ ڈبوں پر تحریر کریں کہ یہ دودھ کا نعم البدل نہیں۔


سپریم کورٹ نے کراچی میں دستیاب دودھ کے ڈبے پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہا کہ آج ہی کراچی کی مارکیٹس سے پیکٹ والے دودھ کے تمام برانڈز کی پروڈکٹ اٹھائیں اور ٹیسٹ کیلئے بھیجیں۔ کہیں ان میں یوریا تو شامل نہیں۔
 

Behrouz27

Minister (2k+ posts)
جب پینے کے پانی میں فضلہ اور پیشاب ملا ہوا ہے جو عوام پی رہے ہیں اور بیماریوں کا شکار ہو کر مر رہے ہیں تو دودھ کیسے ٹھیک اور پینے کے قابل ہو سکتا ہے ، اس عوام کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے ، ان کو بڑا چسکا ہے نون لیگ کو ووٹ دینے کا اور شیر پر انگوٹھا لگانے کا ، پچھلے 35 سالوں سے نون لیگ حکومت میں ہے اور نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکا ہے لیکن پینے کا صاف پانی تک عوام کو نہیں دے سکا تو باقی سہولتیں تو دور کی بات ، نہ ہی آج تک کوئی ڈھنگ کا اسپتال بنوا سکا جہاں یہ خبیث انسان اور اس کی مافیا کا کرپٹ گینگ اپنا علاج کروا سکیں ، چھینک بھی آئے تو علاج کروانے لندن کے مہنگے ترین اسپتال کا رخ کرتا ہے ، عوام کی اکثریت آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے کسمپرسی اور لاچاری کی زندگی گزار رہی ہے جبکہ یہ شریف خاندان عوام کو نام نہاد جمہوریت کے نام پر پچھلے تیس سالوں سے بیوقوف بناتے بناتے خود کھربوں پتی بن چکا ہے ، اب بھی اگر اس عوام کو عقل نہ آئی تو پھر بہت دیر ہو جاۓ گی اور اس عوام کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلیں بھی تباہ ہو جائیں گی









ختم نبوت صلی الله علیہ وسلم کے قانون میں ہیرا پھیری کرنے کی گھٹیا سازش کرنے والی نون لیگ کی اس یزیدی حکومت کا
الیکشن 2018 میں مکمل بائیکاٹ کرنا ہر سچے مسلمان اور
ہر سچے عاشق رسول کی دینی ، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے


DRu3MnPXcAEX3NO.jpg
[FONT=&amp]
[/FONT]

.​
 
Last edited:

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
It is true that the milk which is provided to us by milkman or provided by multinational companies both are impure and do not meet the minimum requirement of purity of milk. As Supreme court already said that the milk in boxes is not pure and it is totally fraud as these products endanger the lives of general public as many non-profit organizations in Pakistan raising the voice for the rights of general public.
 

M.Tariq

MPA (400+ posts)
There is no food Authority in sindh province is itself a matter of shame for these so called democratic and Military governments .
 

Back
Top