ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال سے قبل آخری پیغام منطرعام پر

ad1h121.jpg


پاکستان کے ہیرو اور محسن ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز 85 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

ڈاکٹر اے کیو خان نے اپنی وفات سے قبل ایک اہم پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لاہور میں بننے والے اپنے اسپتال اے کیو خان ٹرسٹ کیلئے نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

محسن پاکستان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی بہن بھائیوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے اسپتال بنا رہا ہوں۔ اسپتال میں بنائی جانے والی پہلی ٹیم ختم کرنے اور اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم کا اعلان کرتا ہوں، اب سے گزشتہ ٹیم کو اسپتال کے انتظامات چلانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وفات کے بعد پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا ہے جس میں حکومتی شخصیات میں سے صرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

البتہ ان کے انتقال پر صدر مملکت، وزیراعظم سمیت آرمی چیف و دیگر سیاسی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک شکرگزرا قوم کی طرح ان کی خدمات کو قوم کیلئے کبھی نہیں بھولیں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ قوم ملک کو جوہری طاقت بنانے کے عمل میں ان کے کردار کی وجہ سے ان سے محبت کرتی تھی اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ پاکستانی عوام کے لیے ایک قومی آئیکون تھے۔
 

Back
Top