ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں ظلم اور تشدد کی انتہا ہوگئی, ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔
ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کا کہنا ہے کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔
انہوں نے کہا ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے، ایک امریکی شہری کی حیثیت سے جو کچھ امریکی جیلوں میں عافیہ کے ساتھ کیا گیا اُس پر مجھے شرمندگی ہے۔
کلائیو اسٹیفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جیلوں میں جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابل بیان ہے، عافیہ نے مجھے جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اور سب سچ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس خاتون کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے۔
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ عافیہ کو واپس نہیں لا پائی، پاکستان کو امریکا سے عافیہ کی واپسی کے معاملے کو ترجیح دینا ہو گی۔
ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی,امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1731809589794902069
انہوں نے کہا کہ میری عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی اور میرے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، اس مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کر کے میرا دل بیٹھا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731431903218004465
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aafia-adv-geo-news.jpg
Last edited by a moderator: