
کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرۃ العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔
گارڈن تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون اسسٹنٹ بالواسطہ یا بلاواسطہ ڈاکٹر بیربل گینانی کے قتل میں ملوث ہوسکتی ہیں۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر اولڈ سٹی ایریا سے حراست میں لے لیا۔ملزم ڈاکٹر بیربل گینانی کی اسسٹنٹ کا سابق منگیتر بتایا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زخمی خاتون کا حال ہی میں منگیتر سے رشتہ ختم ہوا تھا جبکہ مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ قراۃ العین کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/drbirbalassa.jpg