ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو بھی نا بخشا، تشدد، اسلحہ و فون چھین لیے

14karchipolidaiskdjd.png

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو ہی دھر لیا،ڈاکو تشدد کے بعد سرکاری اسلحہ اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ایم نائن موٹروے پر پیش آیا جہاں گڈاپ سٹی میں ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر شہزاد اکبر اور پولیس اہلکار ذاکرکو پکڑ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر اور پولیس اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے سب انسپکٹر اور اہلکار سے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو پستول کا بٹ مارا اور زخمی کردیا۔

 

Back
Top