
روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ممکنہ معاہدے کی امید، بیرون ملک اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اور سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی ملنے والی امداد جلد موصول ہونے کی اطلاعات کے باعث روپے کے مقابلے میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 29 پیسے سے کم ہوکر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460542080942489604
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 806.65 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46542.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 44 پیسے گری تھی اور نئی قیمت 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ اس سے قبل 12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8psx16n.jpg