
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خطرناک معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔
https://twitter.com/x/status/1863009545858998512
اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ خیال کہ برکس ممالک ڈالر سے دور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم محض تماشائی بنے ہوئے ہیں، ختم ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں ان ممالک سے یہ یقین دہانی چاہیے کہ نہ تو وہ کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے اور نہ ہی کسی اور کرنسی کو امریکی ڈالر کی جگہ لانے کی حمایت کریں گے، ورنہ انہیں 100% ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ شاندار امریکی معیشت میں تجارت کرنے کا خواب بھول جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1863135949208899673
ان کا کہنا تھا کہ کے لیے بین الاقوامی تجارت میں امریکی ڈالر کی جگہ لینے کا کوئی امکان نہیں ہے، اور جو بھی ملک ایسی کوشش کرے گا، وہ امریکہ کو الوداع کہے گا۔
خیال رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔ ایک عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کی جانب سے ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں تجارت کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/briccsk11.jpg