
آج انٹربینک میں ڈالر37 پیسے مہنگا ہوگیا اور ڈالر کی قیمت 183روپے 30 پیسے ہوگئی
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تک 183 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان نظر آیا اور زبردست کاروباری رجحان دیکھنے میں آیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ وہا اور یہ اضافہ 3.61 فیصد سے زائد رہا، جبکہ مارکیٹ 46000 پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار بند ہونے پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 182 روپے 93 پیسے ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین روپے کم ہوکر 185 روپے ہوگیا۔