
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔ ڈالر انٹربینک میں 288.43پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے زائد ہونیکی اطلاعات ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ صرف دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2روپے 55 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر 284 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 9 پیسے کا ہوگیا تھا لیکن آج ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 34 پیسے کااضافہ ہوا ہے اور ڈالر 287.09سے بڑھ کر 822.65روپے کا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1645746021597876225
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق ڈالر 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 804 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے تک اضافہ سامنے آیا ہے اور ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-pkr121.jpg