
ڈالر کی قیمت اور اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں ہوشربااضافے پر کامران خان کا سخت ردعمل
آج صبح سے ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 291 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح شرح سود میں بھی 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
اس پر کامران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈالر سرکاری قیمت اس وقت 284 رپے اوپن مارکیٹ 325 اب عوام کو پتا چلے گا کہ تاریخی مہنگائی کس کو کہتے ہیں یکمشت پیٹرول کم از کم 30 رپے لیٹر اضافہ ہوگا شاید کہیں کوئی بیٹھ کر پلان کر رہا ہے کہ مارکیٹس کاروبار ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست افراتفری مچ جائے بھول جائیں عوام الیکشن سلیکشن
https://twitter.com/x/status/1631181396239699968
کامران خان نے مزید کہا کہ عمران خان نکالے جانے کے بعد 180 رپے کا ڈالر مارکیٹ میں آج 300 رپے کاہوگیا ڈار صاحب آپ کے اندازے دعوے ارادے سب کے سب 100 فیصد غلط نکلے 23 کروڑ پاکستانیوں کا تو بھرکس نکل گیا لندن میں نواز شریف لاہور میں مریم نواز اسلام آباد میں شہباز شریف کو آپ جوابدہ نہ ہوں قوم کو جوابدہ ہیں
https://twitter.com/x/status/1631226211581009920
اسٹییٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر انہوں نے ردعمل دیا کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین شرح سود 20 فیصد اسٹیٹ بینک نے اعلان کردیا پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین مہنگائی بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کزشتہ سال پاکستان کی معاشی تاریخ کا بدترین سال!!
https://twitter.com/x/status/1631258703914586115
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamraiaahah.jpg