
آج ملک میں کاروباری منڈیوں میں منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس48ہزار386 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس کمی کے باعث 32 ارب روپے کمی ہوئی اور یہ7ہزار 257ارب روپے کی سطح پر آگیا، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 758پوائنٹس کےبینڈمیں رہا، پورے دن38 کروڑ شیئرز کے سودے 14اعشاریہ 52 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 286 روپے97 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے43 پیسے میں فروخت ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1688512932538433537
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6پسشدہللار.jpg