ڈالر نے تمام ریکارڈز توڑدئیے، تاریخ کی بلندترین سطح پر

dollar-pkr-psx-111.jpg

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ۔۔ ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 81 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک روپے 81 پیسے اضافے سے 176 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1459102905018032128
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 178 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے جہاں پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں بھی اضافہ ہوا ہے وہیں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا بھی خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سینٹ میں پیش کی گئی اندرونی و بیرونی قرضوں کی رپورت کے مطابق جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16.4 ٹریلین تھے، اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 3 سال کے دوران بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے عمل کو تشویشناک قرار دیا ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری درآمدات پر پابندی لگائے، ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرے ورنہ مہنگائی کی نئی لہر سے نہ صرف عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی بلکہ پاکستان کو سنگین معاشی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 599 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Clipboard07.jpg


جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 46 ہزار کی حد بھی کھو بیٹھی ہے۔ کاروباری روز کے اختتام پر 599 پوائنٹس کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ 45,749.15 پر پہنچ گئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کے شئیرز میں 1.29فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

m_umair

New Member
I think the Government should change Reza Baqir. We are not a developed country that can afford free hand to the Central Bank. In the current situation, the SBP should intervene to stop the increase. It looks like SBP is allowing the over devaluation of the Rupee.
 

Back
Top