
لفافی صحافیوں نے خوشامدیوں کی جگہ لے کر یہ کہنا شروع کر دیا کہ ڈالر میاں صاحب کی برکت سے نیچے آ رہا ہے جس پر منصور علی خان نے ان سب کی کلاس لے لی۔
اپنی ویڈیو میں منصور علی خان نے کہا کہ جب وہ کسی کو اس طرح کسی کی خوشامد کرتے دیکھتے ہیں تو ان کا میٹر گھوم جاتا ہے۔
منصور علی خان نے یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں کہا کہ ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں معیشت بہتر ہو رہی ہے اور یہ سب میاں صاحب کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ ایسا کہنے والے جان لیں کہ میاں صاحب لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور اگر اتنی ہی برکتیں ہیں تو ڈالر واپس 130 پر لے آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1556249984877711360
اینکر پرسن نے کہا کہ ایسا صحافیوں اور سیاست دانوں کے درمیان ہوتا رہتا ہے کہ جی کون سا پرفیوم لگایا ہےبہت اچھی خوشبو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صحافت کرنے والوں کو دیکھ کر میری بڑی جان جاتی ہے اور جب کسی اور کو بھی کرتے دیکھتا ہوں تو میرا میٹر گھوم جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا کہنے والے یہ بتائیں کہ کیا وہ کل کو میاں صاحب پر تنقید نہیں کریں گے؟ آخر نوازشریف نے بھی بڑے بڑے غلط کام کر رکھے ہیں۔ ایسا تو نہیں ہے کہ آپ ہمیشہ کیلئے ہی ان کی تعریفوں کے پُل باندھتے رہیں۔