ڈالر مہنگا: ایک ماہ میں 345 ارب کااضافی بوجھ

SV

(50k+ posts) بابائے فورم
قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم



اسلام آ باد:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 342 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔


حکومت ملک میں اقتصادی استحکام، شفافیت اوراچھے نظم ونسق کیلیے ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، گردشی قرضوں کی باقی رقم کی ادائیگی چندہفتوں میں یقینی بنائی جائے، وفاقی محاصل میں 25 فیصد اضافے کیلیے جارحانہ حکمت عملی وضع کرلی گئی، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیاجائیگا،قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت بین الاقوامی سسٹم کے تحت مقررکی جائے گی، پاکستان میں ایل این جی ٹرمنل قائم کر نے کیلیے کام شروع کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میںوفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے تین سالہ پلان تیار کر رکھا ہے جو ملک کی معیشت کو راہ راست پر لانے کے لیے پورا منصوبہ ہے۔ امید ہے کہ رواں ماہ میں ملک کو گردشی قرضوں سے نجات مل جائے گی۔



3239.jpg



سابقہ دور حکومت میں گزشتہ برس ٹیکس نیٹ میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا لیکن موجودہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہو اور ٹیکس نیٹ میں 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے پر تشویش کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ 342 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی جو آئندہ چند ہفتوں میں حکومت کے اقدامات کی وجہ سے روپیہ اپنی پرانی حالت میں واپس آ جائے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ملک ہے اور ان اداروں سے قرض لینا کوئی بھیک لینے کے مترادف نہیں ہے۔


قطر سے ایل این جی خریدنے کے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل این جی خریدنے کے حوالے سے قطر کے حکام سے بات چیت ہوئی ہے جس میں قطری حکام نے کہاکہ اگر آپ ایل این جی خریدنے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو پہلے ملک میں ایل این جی ٹرمنل بنائے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ ان باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ حکومت نے قطر سے ایل این جی گیس کے نرخ کا 20 سالہ معاہدہ کیا ہے ۔

SOURCE
 

Noorinat

MPA (400+ posts)
Re: قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم

اس سےعوام کے پیسے ہی کم ھوے ہیں نوازو اینڈ کمپنی کے تو بڑ گیے ہیں ویسے بھی ہماری طرف سے عوام جاے بھاڑ میں
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم


بھینس کو میوزک اچھی طرح سنای دے رھا ھے اسکی مستی بھری آنکھیں بند ھیں اور گردن کسی کے شانوں پر،،،
نتیجہ :بھینس نوروں سے عقلمند ھے
 

falcons

Minister (2k+ posts)
ڈالر مہنگا: ایک ماہ میں پاکستانی معیشت پر 345 ارب کااضافی بوجھ


لاہور(اے پی اے )پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ایک ماہ میں پاکستانی معیشت پر 345 ارب کا بوجھ پڑا۔ ملکی خزانے کو بیرونی قرضوں کی مد میں 180 ارب روپے، امپورٹ بل میں 120 ارب اور تجارتی خسارے کی مد میں 45 ارب روپے کااضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ماہر اقتصادیات اور لاہور ایوان صنعت و تجار ت کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک ماہ کے عرصے میں ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں 103 روپے سے بڑھ گئی ہے جس سے ملکی معیشت پر 345ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرملکی قرضوں کا حجم 60ارب ڈالر سے زیادہ ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ایک ماہ کے اندر ان میں 180 ارب روپے، 40 ارب ڈالر کے امپورٹ بل پر 120 ارب روپے، تجارتی خسارے کی مد میں 45ارب روپے اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات ہر چیز پر پڑیں گے جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا، حکومت فوری طورپر لگڑری اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرے، امپورٹ بل اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلیے ہر اس چیز کی امپورٹ پر پابندی لگائی جائے جو پاکستان میں پیدا ہوتی ہے یا یہاں بن سکتی ہے، بیرون ملک سے ترسیلات زرمیں اضافے کیلیے اقدامات کیے جائیں، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/business/21-Jul-2013/224872

 

IhsanIlahi

Chief Minister (5k+ posts)
Re: قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم

Jarehana policy apny poor and dirty voters k khilaaf.....
 

_Hope786

Senator (1k+ posts)
No Issue we will take more IMF Loans to pay the existing loans.........Easy ;)(bigsmile);)

After all we live in a JUNGLE where LION rules(bigsmile)
 

Pkwebhost

Politcal Worker (100+ posts)
Re: قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم

Ya Allah in joot se chotkara dela de $ asan ho giya Mobarik ho
100.70 Pakistani Rupee
 

DrGigyani

MPA (400+ posts)
Re: قرضےکی ادائیگی کیوجہ سےروپےکی قدرکم

So ab CNG kee tarah LNG ke thousands stations khulwaye jayengen, garyon main kits lagwaye jayengen, for how many years before it becomes unavailable like CNG?
 

Back
Top