
ڈالر کی لمبی لمبی چھلانگیں۔۔ انٹربینک میں 302 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 307 روپے کا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 302 روپے کا ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1696114150412574902
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو کر 317 پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 78 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو تھمنے کانام نہیں لے رہا۔نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dol1h1h11.jpg