ڈار نے بجٹ اجلاس کےدوران ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کیلئے خزانےکے منہ کھول دیے

11daragooodneweseses.jpg

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران کوریج اور دیگر انتظامات کیلئے طویل ڈیوٹیز کرنے والوں کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ اجلاس میں طویل ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کو بنیادی تنخواہوں کے برابر 3 اعزازیے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کیا اور کہا کہ خصوصی اعزازیے پاکستان ٹیلی ویژن، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ پولیس کے ملازمین کو دیئے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ 6 منجمد الاؤنسز کو بھی بڑھادیا ہے، ان الاؤنسز میں ڈیوٹی اسٹیشن سے باہر سرکاری سفر اوررات کے قیام کیلئے ڈیلی الاؤنس، مائیلیج الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کرنٹ چارج، ڈیپوٹیشن الاؤنس اور ایڈیشنل چارجز میں بھی 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق اسپیشل کنوینس الاؤنس کو بڑھا کر 4ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ آرڈرلی الاؤنس کو 25 ہزار تک بڑھادیا گیا ہے۔