چین کی سرکاری شپنگ کمپنی کاپاکستان کو کنٹینر بھیجنے سے انکار

cosco-hsha.jpg

چین کی سرکاری شپنگ کمپنی کاپاکستان کو کنٹینر بھیجنے سے انکار، جہازرانی کمپنی کوسکو نے کہا کہ کنٹینرز کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کیے جائیں ورنہ کنٹینرز پاکستان نہیں بھیجے جائیں گے : ذرائع

پاکستان میں جاری معاشی بحران اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگے۔ ذرائع کے مطابق چائنہ کی سرکاری شپنگ کمپنی کرایہ اور سرچارجز ادا کیے بغیر کنٹینرز کو پاکستان روانہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چائنہ کی بڑی سرکاری شپنگ کمپنی کوسکو کی طرف سے کنٹینرز کے پاکستان پہنچنے پر ادا کیے جانے والے مختلف مقامی چارجز بھی پہلے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہازرانی کمپنی کوسکو کے ذریعے کنٹینرز گوادرپورٹ پہنچائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈالرز کے بڑھتے بحران کو دیکھتے ہوئے جہازرانی کمپنی کوسکو نے کہا کہ کنٹینرز کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کیے جائیں ورنہ کنٹینرز پاکستان نہیں بھیجے جائیں گے جبکہ پاکستان پہنچنے پر ادا کیے جانے والے مختلف مقامی چارجز بھی پہلے ہی طلب کر لیے ہیں۔ شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ چائنہ کی جہازرانی کمپنی کوسکو شپنگ کے پاس پاکستان کی جہازرانی مارکیٹ کا 15 سے 20 فیصد حصہ ہے، اگر کنٹینرز پاکستان نہ پہنچے تو بہت بڑا نقصان ہو گا۔

یاد رہے کہ یہ چین کی وہی کمپنی ہے جسے گزشتہ ماہ یونانی پارلیمنٹ کی طرف سے ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پیراوس کے حصص فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور اعلان کے بعد ملازمین نے مظاہرے شروع کر رکھے ہیں۔ پارلیمنٹ میں رائے شماری کے بعد فیصلہ کو 223 ووٹو سے نافذالعمل کر دیا گیا۔ نئے معاہدے کے مطابق اس بندرگاہ کے 67 فیصد حصص کی مالک اب کوسکو کمپنی ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جو کنٹینرز تجارت کی بجاۓ عوام کے خلاف مورچے لگانے کے لئے استعمال کرتا ہے پوری دنیا محو حیرت ہے
رانا ثنا کو خرید لینے چاہیے کیونکہ اب انہیں یہ اپنے گھروں کے ارد گرد لگانے پڑیں گے
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
It is not only Chinese companies other companies are asking for surcharges and rent to paid in advance.The Saudi petrochemical company SABIC is making similar demands.More humiliation for Pakistan thanks to Bajwa and PDM kanjars.We came we saw we destroyed .
 

Back
Top