چین کا کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصدمصنوعات پر ٹیکس ختم کرنیکا اعلان

taxhai1h112.jpg


چین کا ترقی پذیر ممالک کے لئے اہم اقدام سامنے آگیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے چین کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی خاطر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ترجیحی ٹیکس کی صفر شرح لاگو ہو گی۔

کسٹمز ٹیرف کمیشن کے مطابق ان میں سے ٹی آر کیو مصنوعات صرف کوٹہ کے اندر ٹیرف کی شرح کو صفر تک کم کیا گیا۔ اور کوٹہ سے باہر ٹیرف کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا۔

گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لئے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے,دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لیے پاکستانی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔