
چین میں توانائی بحران۔۔ عوام پریشان۔۔اندھیرا چھا گیا
چین میں توانائی کے بحران نے عوام کو پریشان کردیا، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں،
لوڈشیڈنگ نے مشکلات بڑھادی ہیں،چين ميں فيکٹریاں بند ہیں اور لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں،جس پر چین نےاقتصادی ترقی کا ہدف 5 اعشاریہ 1 سے کم کر کے 4 اعشاریہ 7 فيصد کرديا۔
بیجنگ اور مغربی شنگھائی کی فيکٹريوں ميں پيداوار معطل ہوچکی ہے جبکہ کچھ علاقوں ميں ٹريفک لائٹیں اور تھری جی موبائل فون کی کوریج بھی بند ہے،چين کے سب سے بڑے گروپ ريئل اسٹيٹ ڈيولپرز کے ممکنہ زوال کے باعث عالمی منڈياں پہلے ہی خطرات کا شکار ہیں،اور یہ گروپ اب دیوالیہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب یورپی ممالک بھی توانائی کے بحران کا شکار ہیں،جرمن معاشی صورت حال، افراطِ زر کی شرح میں اضافہ جاری ہے،مہنگائی تین دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جرمن حکام کے مطابق توانائی کی بڑھتی قیمتوں،سیلز ٹیکس میں ردو بدل، سپلائی چین کی رکاوٹوں اورکورونا کےباعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، گذشتہ سال کی بہ نسبت افراط زر چار اعشاریہ ایک فیصد سےزائد بڑھی، بجلی اورگیس کی قیمتیں چودہ فیصد بڑھیں ۔اشیائے خورو نوش پانچ فیصد مہنگی ہوئیں۔
برطانیہ میں پیٹرول بحران سےنمٹنےاورڈرائیوروں کی کمی پوری کرنے کے لیے فوج آگئی۔۔ پیرسے پیٹرول کی ترسیل شروع کرے گی۔۔ آرمی ٹینکر ڈرائیورز فلنگ اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے ۔عوام کئی روزسےشدید پریشانی کاشکار ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/b3P1kqt.jpg