چینی فوج نے بھارتی علاقے کے5کلومیٹر اندر تک آکر پل تباہ کر دیا،بھارتی میڈیا

9.jpg

چین اور بھارت کے درمیان سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر ایک بار پھر کشیدگی شروع ہوگئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج اتراکھنڈ میں سرحد کے پانچ کلومیٹر اندر داخل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30اگست کو بھارتی علاقے اترا کھنڈ کی سرحد سے 55 گھوڑوں پر سوار 100 سے زائد چینی فوجی اہلکار بھارتی حدود میں 5 کلومیٹر اندر داخل ہوئے اور براہوتی کے مقام پر کئی گھنٹوں تک گشت کرتے رہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اہلکاروں نے وہاں سے اپنی سرحد میں واپس جاتے ہوئے کئی مقامات پر نہ صرف توڑپھوڑ کی بلکہ ایک پل کو بھی تباہ کردیا۔


اس میڈیا رپورٹ کے حوالے سے چین یا بھارت کی حکومت کی جانب سے کسی قسم کاکوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس واقعے کی تصدیق یا تردید ہوسکی ہے تاہم بھارتی اپوزیشن اس خبر کو لے کر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ سال سرحدی علاقے لداغ میں چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان متعدد جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں بھارتی کرنل رینک کے افسر سمیت20 فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات تھیں۔
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ہاہا تو کیا چینی فوج نے اندر گھس کر ما را؟ ?
اصل میں چائنیز نے موتر نوش گوبر خور مودی اور اسکے بڑھ بازوں کو کہا کہ تم تو ہر وقت صرف بھونکنے ہی رہتے ہو اندر گھس کے ماروں گا اور اسکا مطلب تمہیں معلوم ہی نہیں
اصل میں اندر گھس کر مارنا اسے کہتے ہیں
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اندر گھس کے مارنے کا مطلب مودی گوبر خور موتر نوش کو اچھی طرح سمجھ آگیا ہے
انہوں نے بعد میں چائنیز میں کچھ ہنگ وا ہاؤ چن پنگ چنگ کرکے کچھ بولا تھا جب اس کا مطلب پوچھا تو معلوم ہوا انہوں نے چائنیز میں مودی سے پوچھا تھا
ہن ارام اے
 

Back
Top