چینی شہری کراچی ایئر پورٹ سے راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پہنچ گیا

6cheenikatipahari.jpg

کراچی پولیس نے ایئر پورٹ سے راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پہنچنے والے چینی شہری کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہوٹل منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چین سے بزنس ٹور پر کراچی پہنچنے والا چینی شہری ماؤ فینکن ایئرپورٹ سے نکل کر ہوٹل پہنچنے کے بجائے راستہ بھٹک کر کٹی پہاڑی پہنچ گیا۔

نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کے ایک چینی شہری اپنے سفری سامان کے ہمراہ کٹی پہاڑی کے علاقے میں گھومتا دیکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر ایک ٹیم کو مذکورہ مقام پر روانہ کیا،۔

ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں پولیس اسٹیشن نے پولیس پارٹی کو ہدایات کی کہ چینی شہری کو تلاش کیا جائے، پولیس بھٹکے ہوئے چینی شہری کو تلاش کرکے تھانے لے آئی جہاں اس سے پوچھا گیا کہ وہ اس علاقے میں خود پہنچا یا کوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔

ماؤ فینکن نے پولیس کو بتایا کہ وہ غلط فہمی سے اس علاقے میں پہنچ گیا تھا اس نے ایئرپورٹ سے اپنے ہوٹل جانا تھا مگر زبان اور علاقوں سے مکمل جان کاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ غلط جگہ پہنچ گیا۔

FGTrgjdWQAEWXpL

پولیس نے چینی شہری سے اس کے ہوٹل سے متعلق معلومات حاصل کرکے انہیں ہوٹل بھجوانے کے انتظامات کیے جس کے بعد چینی شہری بحفاظت اپنے ہوٹل پہنچ گیا۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنے موبائل فون پر موجود جی پی ایس کے بتاے ہوے راستے پر چلتا ہوا ادھر پنہچا ہے جہاں پر ابھی چند ماہ پہلے گینگ وار اپنے جوبن پر تھی
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنے موبائل فون پر موجود جی پی ایس کے بتاے ہوے راستے پر چلتا ہوا ادھر پنہچا ہے جہاں پر ابھی چند ماہ پہلے گینگ وار اپنے جوبن پر تھی
Gang war is over since Nawaz and Zardari thugs were kicked out by public.
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
I think very few people realize that MQM and Altaf monster was contained by the ONLY Imran Khan who gave courage to Public to speak out against these gangsters. Before then even these so called 5 Million salaried anchors couldn't mention their name on TV.
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
سٹہ کیا ہوتا ہے اگر یہ وہاں پر بکتا ہے تو پھر گینگ تو ختم نہیں ہوے ان کے بغیر یہ کام کیسے ہوتا ہوگا؟
You are a certified Patwari ?. When I say gang war is over I meant it's under control. Do you know any big city in the world where there is Zero gangs or Zero crime?
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
You are a certified Patwari ?. When I say gang war is over I meant it's under control. Do you know any big city in the world where there is Zero gangs or Zero crime?
تمہیں یہ بھی پتا ہوگا کہ بڑے لیول کے گینگ ایسے نہیں کرتے کہ فلموں کی طرح ان کے علاقے میں کوی جا ہی نہ سکے وہ اسے مارتے ہیں جو پنگا کرے ان کے کاروبار میں دخل دےدس
 
Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
تمہیں یہ بھی پتا ہوگا کہ بڑے لیول کے گینگ ایسے نہیں کرتے کہ فلموں کی طرح ان کے علاقے میں کوی جا ہی نہ سکے وہ اسے مارتے ہیں جو پنگا کرے ان کے کاروبار میں دخل دےدس
nai mujhay naheen pata.
 
Back
Top