چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

1muhammadwasimsacked.jpg

نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کنٹریکٹ ختم کر دیا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو، دیگر آفیشلز ، ریجنز کے تمام غیرملکی کوچز سمیت ملکی کوچزکو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2019کے آئین کے تحت بننے والی تمام کمیٹیوں کوبھی ختم کر دیا گیا، آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔


تمام فیصلوں کی منظوری آج پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے لی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے اور نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے ان اقدامات کی اجلاس میں منظوری دی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین کا تقرر آئندہ 120 دن میں کیا جائے گا جبکہ اسی دورانیے میں منیجیمنٹ کمیٹی پی سی بی کے بورڈ کے نئے ارکان کا تقرر کرے گی۔

نجم سیٹھی نے ان اقدامات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ رمیز راجہ کی سربراہی میں کرکٹ رجیم ختم ہو چکا۔ 2014 کا پی سی بی کا آئین بحال کر دیا گیا ہے۔ مینیجمنٹ کمیٹی ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحال کے لیے انتھک محنت کرے گی۔ ہزاروں کرکٹرز کو دوبارہ نوکریاں دی جائیں گی۔
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
Very good and hope the new chief selector should be a cricketer having good eyesight with some brian in working condition.
 

baalti

Minister (2k+ posts)
is se bhi bara dhakkan aye ga agla CS... mark my words... Pakistan ki param-para hai, finding new lows...
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
COAS will decide new selector as we need to give away some more wins to White Nations. And Adios/Videos leak.... players could be the victims too
 

Back
Top