
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، آڈیو لیک میں ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں رافعہ طارق نے کہا کہ الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے پھر یہ سمجھ لیں کہ مارشل لاء لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے ناں، بس ختم بات۔ جس پر چیف جسٹس کی ساس کہتی ہیں کہ مارشل لاء بھی، وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار ناں۔
مریم نواز نے اس آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوائے لینڈ نہیں!
https://twitter.com/x/status/1650098198759833600
گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا ، اس پر مریم نواز نے طنز کیا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کا نہیں ساس کورٹ کا
https://twitter.com/x/status/1650102040721342464
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mah-jabeenashaa.jpg