
موسم سرما کی تعطیلات میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔۔18 سے 29 دسمبر کے درمیان اسلام آباد اور برانچ رجسٹریز میں موجود ججز کیلئے شیڈول جاری
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک کسی بھی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023ء کے سیکشن 2 ےک تحت قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس 2 دن قبل چیف جسٹس کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک کسی بھی کیس کے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ریگولر سول اینڈ کرمنل بنچز جو پہلے سے تشکیل دیے جا چکے ہیں وہ زیرالتوا سول اینڈ کریمنل کیسز کی سماعت معمول کے مطابق کرتے رہیں گے۔ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق رجسٹرار / سیکرٹری موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران 18 سے 29 دسمبر کے درمیان اسلام آباد اور برانچ رجسٹریز میں موجود ججز کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1733494639393652759
اسلام آباد بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، کوئٹہ برانچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، کراچی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سادات خان 18 سے 29 دسمبر تک ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
26 دسمبر بروز منگل سے29 دسمبر 2023ء کے جاری روسٹر کے مطابق اسلام آباد اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اپنے چیمبر میں کام کریں گے، پشاور بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس مسرت ہلالی اور کراچی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
سینئر صحافی ذوالقرنین اقبال نے سپریم کورٹ کا اعلامیہ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک کسی بھی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں بھی مقدمات سنتے تھے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qai1h12.jpg