
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر کڑی تنقید کردی، چیف الیکشن کمشنر کے نام سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے کہ آپ زیادہ دیر تک اس عہدے پر بیٹھے رہیں۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ آپ کچھ اچھا کرنے کے لیے بہت عرصے تک یہاں بیٹھے رہے لیکن شاید ہی کچھ اچھا کیا،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے جانے کا مشورہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1520306742390841345
انہوں نے کہا کہ ہمارا چیف الیکشن کمشنر سب سے زیادہ تعصب رکھنے والا شخص ہے جسے چلے جانا چاہیے،امپورٹڈ حکومت نا منظور۔
چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لاہور میں ورکرز کنوینشن سے خطاب میں چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن سارے فیصلے ہمارے خلاف کرتا ہے۔
چند روز قبل پی ٹی آئی نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے بایر احتجاج کیا تھا،مظاہرین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر کے سامنے دھرنا دے دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5shireenmazaricec.jpg