حکومت کی چیف الیکشن کمشنر پر مہربانیاں عروج پر، چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کو اہم عہدے سے نواز دیا، چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو چیف کلیکٹر کسٹمزاپریزمنٹ تعینات کردیا گیا،رباب سکندر ڈی جی آئی پی آرانفورسمنٹ تھیں۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کڑی تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر پر امپورٹڈ حکومت کی مہربانیاں جاری ہیں،ابھی دیکھتے رہیں چیف الیکشن کمشنرنےابھی پورےخاندان کوکہیں نہ کہیں لگانا ہے.
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن بھی آرہے ہیں دیکھ لیں چیف الیکشن کمشنرکا کردارسب کو معلوم ہے میں حیران ہوں حکومت میں کوئی شرم اور حیا نہیں،شرم آتی ہے ہم کس قسم کی سوسائٹی اور نظام میں رہ رہے ہیں اس امپورٹڈ حکومت نے ہر ادارے کا بھرم خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے اقدامات سے ہمارے بہتر اداروں کی ریٹنگ بھی گرے گی،چیف الیکشن کمشنر اپنا بھی اور ادارے کا بھی مذاق اڑ وا رہے ہیں ان کے ایسےاقدامات کی وجہ سے ہی لوگوں کا اداروں پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ توحکومت میں آئے ہی این آراوٹو کے لیے تھے ان لوگوں کا حکومت میں آنے کا ایک ہی مقصد این آر او ٹو تھا اب کوئی سسٹم ہی نہیں رہا ہرجگہ ان کی من مانیاں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب شاہین سہبائی نے بھی ٹویٹ پر کڑی تنقید کردی، پھنسانے کا کتنا پیارا طریقہ ہے،چیف جسٹس کی اہلیہ کو ایف آئی اے کا باس مقرر کریں، آرمی چیف کی اہلیہ کو اسٹیٹ بینک کی سربراہ،
آئی ایس آئی چیف کی اہلیہ کو بیت المال کی سربراہ اور مسز امریکی سفیر بطور قومی اسمبلی اسپیکر، مسز ای یو ایلچی سینیٹ کی چیئر وومن، پھر ہمیشہ کے لیے استثنیٰ کے ساتھ حکومت کریں۔