
شہزاداکبر کی جگہ مصدق عباسی کو مشیر احتساب لگانے پر احسن اقبال کی مذمت۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا جواب
گزشتہ روز سابق ڈی جی نیب بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو وزیراعظم عمران خان نے شہزاداکبر کی جگہ اپنا مشیر احساب مقرر کردیا ہے۔ مصدق عباسی مشرف دور میں ڈی جی نیب کراچی رہ چکے ہیں اور کئی ہائی پروفائلز کیسز پر کام کرچکے ہیں۔
مشرف دور میں احتساب کا ادارہ نیب قائم کیا گیا تو بریگیڈئیر ر مصدق عباسی کو کراچی میں ڈائریکٹر ریکوریز تعینات کیا گیا۔ کراچی میں انہوں نے اس وقت کے پیر پگارا کے کسی قریبی ساتھی پر ہاتھ ڈالا تو ان کی شکایت مشرف تک پہنچی جس کے بعد ان کا تبادلہ پشاور میں بطور ڈی جی نیب کردیا گیا
احسن اقبال نے بریگیڈئیر (ر)مصدق عباسی کو مشیر احتساب بنانے کے اقدام کو قابل مذمت قرار دیدیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں لگانےکا مقصد فوج کے امیج کو متنازعہ بنانا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی کا ایک سینئر ریٹائیرڈ فوجی افسر کو اپنا احتساب کا مشیر لگانے کا مقصد سیکیورٹی ادارے کے امیج کو متنازعہ بنانا اور اس کے نام کو اپنے انتقامی ایجنڈے کے لئے استعمال کرنا ہے-
https://twitter.com/x/status/1486340374700466181
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام وہی نتائج دے گا جو سینئر ریٹائیرڈ فوجی افسران TV پہ آ کر دیتے ہیں-نہایت ہی قابل مذمت ہے-
اس پر صحافی اطہر کاظمی نے احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ جی بالکل انتہائی قابل مذمت ، حق تو یہ ہے کہ کے تمام اہم عہدوں پر اپنا کوئی سمدھی، بیٹا ، بیٹی، رشتہ دار، وغیرہ لگایا جائے، اور پی ٹی وی، پیمرا میں بھی اپنے قریبی تعینات ہوں۔ باقی آپ کی جماعت نے جن ریٹائرڈ جرنیلوں/فوجیوں کو سیاسی عہدے دیے وہ یوگوسلاویہ کی فوج سے ریٹائرڈ ہوئے؟
https://twitter.com/x/status/1486348935836975113
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے رائے دیتے ہوئے لکھا کہ احسن اقبال کی چیخیں بتارہی ہیں کہ عمران خان نے بالکل صحیح بندے کو اپنا مشیر احتساب بنایا ہے۔ لگتا ہے کہ تھانیدار ٹھیک آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1486518639213826052 https://twitter.com/x/status/1486494663909466115 https://twitter.com/x/status/1486403854132469760 https://twitter.com/x/status/1486371617408446464 https://twitter.com/x/status/1486598485860564992 https://twitter.com/x/status/1486592051567374336 https://twitter.com/x/status/1486380328759537673 https://twitter.com/x/status/1486376648245223436
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahsni1ii122122.jpg