
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چئیرمین کی نامزدگی کے معاملے میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا اختیار صرف ان کے پاس ہے اور کسی بھی حکومتی عہدیدار کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پی اے سی کی موجودہ نامزدگی پر اپنی پارٹی کی قیادت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے چئیرمین پی اے سی کا انتخاب صرف وہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے پہلا، دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ اگر انہیں پی اے سی چئیرمین شپ نہیں ملی تو وہ قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں چیئرمین پی اے سی کی جانب سے دو بار خط لکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام پیش کیا، جبکہ دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ نے چار ناموں کا پینل طلب کیا تھا۔ عمران خان کی مشاورت کے بعد پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر دیا۔
پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا حتمی جواب آئندہ ہفتے جمع کروائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1872948480152616983
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/iFn5201yg.jpg
Last edited by a moderator: