
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی۔ حقیقی آزادی مارچ 21 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا امکان ہے۔
اجلاس شاہ محمود،اسد عمر ،پرویز خٹک ،فواد چوہدری، شیریں مزاری شریک مراد سعید، ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہر اور دیگر مرکزی رہنما شریک ہوئے۔
مارچ کی پنڈی پہنچنے کی حتمی تاریخ کا اعلان پارٹی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے اقدامات اورجوابی حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔
مشاورتی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کے مراحل اور راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ کے حوالے سے معاملات پرغورکیا گیا۔
اجلاس میں طے ہوا کہ عمران خان ہفتہ کو روات میں خطاب کے دوران اس بات کافیصلہ کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتے کو جلسے میں کریں گے۔
دوسری جانب زمان پارک میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی۔اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہی بزدار کو نہ ہٹانے اور کرپشن کیسز پر تھی
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورۂ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-meeh1i1i.jpg