
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نارتھ کے چیئرمین حامد زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ایک ظلم تھا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹیکسٹائل برانڈ "بریزے" کے خالق و اپٹما نارتھ کے چیئرمین حامد زمان نے یہ بیان خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دیا اور کہا کہ میں بطور ایک صنعت کار یہ سمجھتا ہوں کہ ملکی معیشت درست سمت میں جارہی تھی اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1526887005459828738
انہوں نے کہا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کررہا ، حکومتی کی تبدیلی جس بھی وجہ سے ہوئی یہ ملک کے ساتھ ظلم تھا، معاشی کارکردگی دکھانے والی پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے، اس غیر یقینی کی صورتحال نے معیشت کو دھڑام سے نیچے گرادیا ہے۔
حامد زمان نے مزید کہا کہ اگر سیاسی استحکام مزید 3 سے 5 سال تک برقرا رہتا تو صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حکومت سے پانچ سال میں ایکسپورٹس کو پچاس ارب تک لے جانے کاوعدہ کیا تھا، آئی ٹی ایکسپورٹس 2 بلین تک پہنچ چکے ہیں پانچ سال پہلے یہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1526846366877720576
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ اگر ہم پانچ سال میں اپنی ایکسپورٹس کو 80 یا 90 ارب تک لے جائیں تو نا آپ کو آئی ایم ایف کی ضرورت رہے گی، آپ کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے، ڈالر کی فراوانی ہوگی، یہ تمام چیزیں ہورہی تھیں مگر پھر حکومت کی تبدیلی کا ظلم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ابھی اگر سیاسی صورتحال میں استحکام آجائے، اعلان ہوجائے جو بھی ہونا ہے ، 3 ماہ میں الیکشن ہونا سب سے بہتر ہے ، بہرحال جو بھی ہونا ہے وہ فیصلہ پتا چل جائے اور سیاسی معاملات چل پڑیں تو یہ سفر یہیں سے دوبارہ شروع ہوسکتا ہے، اگر استحکام نہیں آتا تو ہر گزرتا دن مشکلات میں اضافہ کرتا جارہا ہے۔
حامد زمان نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ میں آپ کو قوم نے ایک بات واضح طور پر بتادی ہے کہ ہم مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور اپنے فیصلے خود کریں گے، پانچ سال کیلئے جو حکومت آتی ہے وہ فیصلےکرے اور پھر اپنے فیصلوں کو فیس کرنے کی ہمت بھی رکھے اور عوام کے سامنے جوابدہ ہو تو یہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8aptmahamidzaman.jpg