چھمک چھلو کا دل جیتنا

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

مانتا ہوں کہ بھٹو کی پھانسی ایک منظم جرم کا شاخسانہ تھی، اس نے اپنے قلم سے لکھا تھا اپنے مخالف کی موت کا حکمنامہ، کسی بااثر شخص کو سزا دینے کا کارنامہ بھی، عدالت اس وجہ سے انجام دے سکی تھی کہ حکومت ایسا چاہتی تھی،
کیا حکمرانوں کی مرضی کے فیصلے کرنا ہی انصاف کہلاتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ عمران کے پاس ایک لیڈر کا ویژن نہیں ہے، وہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے متاثر ہوجاتا ہے، پیرذادہ وکیل بنانے سے پہلے اس نے سوچا کہ وکیل کی حثیت سےان کا مقدمات میں جیت کا تناسب کیا ہے۔ عمران ٹریپ ہوا ہے مگر میں کسی اور کو الزام دینے کی بجائے عمران کی خامی کی طرف مشاہدہ کروں گا کہ وہ ہر کسی سے متاثر ہوجاتا ہے۔ بھائی سیاست کرنا اور کسی عشوہ ناز کا نخرہ اٹھانا، دونوں الگ الگ شعبہ ہیں،
کسی چھمک چھلو کا دل جیت لینا اور بات ہے، کیونکہ اس کامیابی کے پیچھے آپکی دولت و جائیداد اور حثیت کا بڑا دخل ہوتا ہے، مرد سمجھتا ہے کہ ہیرو بن گیا ہوں، ہاں وہ ہیرو ہوتا ہے اپنی ذات کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی
حثیت کی وجہ سے۔
لی پاکستان تحریک انصاف حقیقت میں ٹوٹ چکی ہے۔
ریحام خان اور جہانگیر ترین کا ایک گروپ ہے۔
سب سے طاقتور گروپ، کہ جس کے سامنے کسی کی نہیں چلتی، ۔۔ بچوں کی سکولنگ سے لے کر ریحام خان کی شاپنگ اور گھر کی گروسری تک سب کچھ ترین کے ذمے ہے، سادہ سا فارمولا ہے بیگم کا دل جیت لو، تو صاحب قابو میں۔
شاہ محمود قریشی صاحب کا گروپ ہے، جو لاوارث ہونے والا ہے۔
کیونکہ وہ خرچ کرنا نہیں جانتے ہیں، جبکہ عمران خان کے قریب ہونے کے لئے بے شاہی خرچہ کرنا ضروری ہے ۔۔ بیگم انجمن کی ہرروز کی نئی فرمائشیں پوری کرنا بہت ضروری ہے، کبھی نیا قالین چاہئے، کبھی نئے پردے، تو کبھی لینڈ کروزر کا نیا ماڈل ۔ شاہ صاحب خرچ نہیں کرسکیں گے، تو یہاں آ کر مار کھا تے ہیں۔
لے دے کے ایک مسکین نظریاتی گروپ ہے۔فوزیہ قصوری والا، عمر سرفراز چیمہ والا، جسٹس وجہیہ والا۔۔ جو ساری عمر دھکے کھاتا رہے گا۔جیب میں دھیلا نہیں اور چلے ہیں بیگم و خان کا دل جیتنے۔
گروپ تو اور بھی کئی ہیں لیکن اب سکا ایمان ہو چلا ہے ریحام خاتون کی تمام فرمائشیں پوری کرکے ہی پارٹی میں مقام بنایا جاسکتاہے

عمران خان، خاندان اور سیاست کو خلط ملط کررہے ہیں۔ ایسا تاثر نہ دیں کہ تحریک انصاف ایک موروثی جماعت ہے۔ کراچی الیکشن میں ریحام خان کو کمپین پر لے جانا، عید پر اپنی بیوی کے دورہ کو پروٹوکول دینا، کیا اس نے اسی لئے شادی کی تھی کہ اپنی ٹور بنانی ہے۔ عمران خان کو چاہئے کہ وہ ریحام خان کو پارٹی سے علیحدہ کریں، بیوی کامقام اسکا گھر ہوتا ہے، اسے گھر کی ملکہ بنائیں پارٹی کی نہیں۔
ریحام خان کے معاملے پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں کافی تقسیم ہے اور تحریک انصاف کے کارکن ریحام خان کی ایکٹیوٹیز پر کافی تنقید کرتے نظر آئے ہیں۔ ہم کچھ نہیں کہتے ہیں۔ ہاں کسی ایکسپرٹ سے اپنی ملکہ
کی شخصیت کا تجزیہ کروالیں تو پارٹی بڑا احسان ہوگا۔ سوچیں اگر پ ٹ ا میں بھی فریال تالپور پیدا ہوگی تو کیا ہوگا-
۔۔
عوام کا ہیرو وہی شخص ہوتا ہے، جو یہ ویژن رکھتا ہو کہ اسکے فیصلوں کے اثرات کیا ہوں گے۔ براہ مہربانی محنت کیجئے، زندگی کے حقائق کیا ہوتے ہیں، ایک لیڈر کیا ہوتا ہے اور عوام کی زندگیوں یہ اس کے فیصلے کس
طرح بولتے ہیں،
مطالعہ کیجئے، اگر کچھ سیکھنا ہو۔
 
Last edited:

mujahidkhan

Senator (1k+ posts)
It's always easy to talk..... Since you are trying to undermine or criticizing Khan's vision , please tell me what's Zardar and Nawaz Shareef , one landed in president house from bombino cinema the other being dumbest son was given to Zia ul Haq to learn politics....... Respectable thread starter it's not vision .... It's loot maar, it's chorri, it's zulm, it's munafqat...... It's Khan vision, made PTI no 1 party in the presence of these thugs.......
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
Hydari bhai, can you make one political statement which will be accepted by all political factions?

Political decisions are a measure of the political vision or political acumen only after we have seen the results. What if JC has decided in favor of PTI, would that make IK any wiser, would that approve the decision of appointing Pirzada as the attorney for the case?. Would that show that IK is really "learning", do you think NS is smarter than IK, or where is that slogan "Aik Zardari Sab Pay Bhari"

Brother when you are primer of a country like Pakistan, state along with all of her systems starts working for you and result is you appear way smarter than you actually are?

What do you think if JC had found gross rigging in the election, would it have declared elections null and void?
 
Last edited:

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
11745742_479866952180564_7718008966750364972_n.jpg
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Its not what Khan Sab wants her to do
its what she has decided for herself!, her priorities, her agenda ..

She is not a typical Family Khatoon
but someone who loves limelight and with lots of ambitions
Khan Sab would not be able to restrict her to Home Maker even if he wishes to
 
Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
ریحام خان کے معامے میں تقسیم تحریکِ انصاف میں نھیں ھے، مسلم لیگ میں ھے کچھ مسلم لیگی کہتے ھیں کہ کیا فرق پڑتا ھے جبکہ کچھ کا خیال ھے کہ یہ بی بی مسلم لیگ کا دردِ سر بڑھا سکتی ھے، ایسا بھی نھیں کہ تحریکِ انصاف میں سب ھی ریحام خان کو خوش آمدید کہنے والے ھیں، وہ لوگ جو وقت آنے پر عمران خان کو دھوبی پٹڑہ دے کر اسفند یار ولی والا داؤ کھیلنا چاھتے ھیں ان کو ریحام خان کا آنا بالکل اچھا نھیں لگا، ایک مختصر سی تعداد ان قدامت پرست پشتونوں کی بھی ھے، جو ریحام خان ھی نھیں بلکہ کسی بھی خاتون کی قیادت قبول نھیں کر سکتے

لیکن مجموعی طور سے ریحام خان کو تحریکِ انصاف کے اندر کسی سنجیدہ چیلنج کا سامنا نھیں، ایک وجہ تو یہ کہ مخالفت کرنے والے منفی مقاصد کے تحت مخالفت کر رھے ھیں، دوسرے ان کی تعداد نہایت قلیل ھے، سب سے اھم بات یہ ھے کہ ریحام خان تحریکِ انصاف میں نھیں بلکہ تحریک کے زنانہ ونگ میں دلچسپی رکھتی ھیں اور ان کی پُشت پر وہ خواتین ھیں جو قدامت پرست پشتون معاشرے میں اپنے لیے مناسب مقام پانے کی جد و جہد کر رھی ھیں، اس پسِ منظر میں ریحام خان کا رول محض سیاسی نہیں رہ جاتا بلکہ معاشرتی ھو جاتا ھے اور یہی بات ریحام خان کی مسلسل پیشقدمی اور استقامت کا سبب ھے
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
It's always easy to talk..... Since you are trying to undermine or criticizing Khan's vision , please tell me what's Zardar and Nawaz Shareef , one landed in president house from bombino cinema the other being dumbest son was given to Zia ul Haq to learn politics....... Respectable thread starter it's not vision .... It's loot maar, it's chorri, it's zulm, it's munafqat...... It's Khan vision, made PTI no 1 party in the presence of these thugs.......

زرداری یا ن ش، کی خود غرضی نے، قوم کو ڈبو کررکھ دیا ہے، اب ان سے کیسے چھٹکارا ہو، قوم کی امید بندھتی ہے خان صاحب سے۔ اس کے لئے ان کو دور رس فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے فیصلے کرنے کی ان میں صلاحیت ہونی چاہئے، مگر۔ان کی بیوی کی سرگرمیاں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ان کے پاس کوتاہ ویژن ہےمیں اگر اپنا تجزیہ پیش کروں گا تو آپ کو ناگوار گذرے گا۔ آپ مجھ کو ع خ کا مخالف سمجھ بیٹھیں گے، جبکہ حقیقت یہ کہ اگر ان حقائق کا ادراک نہ کیا گیا تو میں ناؤ ڈوبتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔
 
@Altaf Lutfi, I disagree with you. PTI without voters is nothing. Unfortunately, RK is a liability not an asset for PTI. This is apparent from IKs sisters attitude towards this wedding.
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
Hydari bhai, can you make one political statement which will be accepted by all political factions?

Political decisions are a measure of the political vision or political acumen only after we have seen the results. What if JC has decided in favor of PTI, would that make IK any wiser, would that approve the decision of appointing Pirzada as the attorney for the case?. Would that show that IK is really "learning", do you think NS is smarter than IK, or where is that slogan "Aik Zardari Sab Pay Bhari"

Brother when you are primer of a country like Pakistan, state along with all of her systems starts working for you and result is you appear way smarter than you actually are?

What do you think if JC had found gross rigging in the election, would it have declared elections null and void?

آپ کے دل میں یہ خواہش کیونکر پیدا ہوئی، کہ ایسا سیاسی بیان دوں، جو سب کے لئے قابل قبول ہو، کیا آپ کرپٹ، راشی، ظالم، اور مظلوم کو ایک پلڑے میں رکھنا چاہتے ہیں، چلئے ہم آذادنہ منصفانہ الیکشن کے لئے بیان دیتے ہیں۔ بظاہر یہ سب کو قابل قبول ہوگا، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا۔
اگر ہم لوگ پاکستان میں انقلاب لانا چاہتے ہیں پاکستان کو خوشحال اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ،پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم سب کو ،فرقہ پرستی،زات برادری کے فرق کو مٹا کر ایک مسلمان اور ایک پاکستانی ہونے کی حثیت سے ملکر کام کرنا ہو گا۔
امپورٹیڈ لوگ اپنا ایک مخصوص ایجنڈا رکھتے ہیں، جو ہمارے معاشرے کی روایات حیا و شرم، کے خلاف ہوتا ہے۔ ہمارا کلچر فاحشائی کی اجازت نیں دیتا ہے، میرا خیال ہے آپ بات سمجھ گئے ہوں گے۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
ریحام خان کے معامے میں تقسیم تحریکِ انصاف میں نھیں ھے، مسلم لیگ میں ھے کچھ مسلم لیگی کہتے ھیں کہ کیا فرق پڑتا ھے جبکہ کچھ کا خیال ھے کہ یہ بی بی مسلم لیگ کا دردِ سر بڑھا سکتی ھے، ایسا بھی نھیں کہ تحریکِ انصاف میں سب ھی ریحام خان کو خوش آمدید کہنے والے ھیں، وہ لوگ جو وقت آنے پر عمران خان کو دھوبی پٹڑہ دے کر اسفند یار ولی والا داؤ کھیلنا چاھتے ھیں ان کو ریحام خان کا آنا بالکل اچھا نھیں لگا، ایک مختصر سی تعداد ان قدامت پرست پشتونوں کی بھی ھے، جو ریحام خان ھی نھیں بلکہ کسی بھی خاتون کی قیادت قبول نھیں کر سکتے

لیکن مجموعی طور سے ریحام خان کو تحریکِ انصاف کے اندر کسی سنجیدہ چیلنج کا سامنا نھیں، ایک وجہ تو یہ کہ مخالفت کرنے والے منفی مقاصد کے تحت مخالفت کر رھے ھیں، دوسرے ان کی تعداد نہایت قلیل ھے، سب سے اھم بات یہ ھے کہ ریحام خان تحریکِ انصاف میں نھیں بلکہ تحریک کے زنانہ ونگ میں دلچسپی رکھتی ھیں اور ان کی پُشت پر وہ خواتین ھیں جو قدامت پرست پشتون معاشرے میں اپنے لیے مناسب مقام پانے کی جد و جہد کر رھی ھیں، اس پسِ منظر میں ریحام خان کا رول محض سیاسی نہیں رہ جاتا بلکہ معاشرتی ھو جاتا ھے اور یہی بات ریحام خان کی مسلسل پیشقدمی اور استقامت کا سبب ھے

بھائی ریحام خان کی وکالت میں اتنا آگے نہ نکل جاؤ کہ خان صاحب سبکی محسوس کرنے لگیں۔ کیا کہنے جناب کے، ایک عورت نے آکر پارٹی کو بچا لیا ورنہ خان صاحب کس کھیت کی مولی ہیں، انکا حشر تو اسفند یار ولی والا ہونا تھا۔
ویسے ریحام خان کو تحریکِ انصاف کے اندر کسی سنجیدہ چیلنج کا سامنا نھیں ہے، کیونکہ اس کی مخالفت کرکے خان سے برائی کون مول لےگا، سب اپنا اپنا پروفٹ دیکھ رہے ہیں، اس لئے بےلاگ بات کرنے والے عنقا ہوتے جارہے ہیں۔
یہ کہنا بیجا ہوگاکہ ریحام خان کا رول محض سیاسی نہیں رہ جاتا بلکہ معاشرتی ہے،
سب جانتے ہیں کہ وہ ہمارے معاشرے سے کتنی دور ہے، ع خ کی بہنیں بھی اس کے رنگ ڈھنگ کو پسند نہیں کررہی ہیں۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
Even if she wishes, I don't think RK would get any position in the party as long as IK is alive. These are just romours.

PTI people will oppose it itself.
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
۔ یار تم سارے نکمے مرد جو یھاں سارا دن ٹامک ٹویاں مارتے رہتے ہو ، زیادہ اچھا نہیں کہ تم اپنے مستقبل کے بارے میں سوچو اور کوئی کام دھندہ شروع کرو، بجاے اناج کے دشمن کی طرح یہ فیصلہ کرنے کے کہ لڑکیوں کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں

صحیح کہتے ہیں کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے. اللہ کے بندو، ویلفئیر اور مفت کے چندے پر پلنے کی بجاے کوئی محنت مشقت کرو . خواتیں اور لڑکیوں کو انکو انکے حال پر چھوڑ دو کیونکہ اس مردانہ متعصب معاشرے میں بھی ہر میدان میں وہ اپنی محنت اور مشقت سے تم سے کوسوں آگے ہیں، جہاں بھی انہیں موقع ملا ہے

شاباش؛ اپنا اپنا کام کرو.اقلیتوں، خواتین ، معذور افراد سمیت تمام محروم طبقات کو تم نے اپنی جیب سے کوئی حق نہیں دینا، نہ ہو تم جیسے نکمے بابے بڈے کھڑوس کچھ دے سکتے ہیں . تم جتنا مرضی زور لگا لو، وقت کا پہیہ تمہارے سینوں پر مونگ دلتے ہوے آگے کی طرف ہی چلے گا، اپنی اس نسل کی خواتین کو غلام بنا بھی لو تو آئندہ آنے والی نسلیں ضرور آزاد ہونگی
 
Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی ریحام خان کی وکالت میں اتنا آگے نہ نکل جاؤ کہ خان صاحب سبکی محسوس کرنے لگیں۔ کیا کہنے جناب کے، ایک عورت نے آکر پارٹی کو بچا لیا ورنہ خان صاحب کس کھیت کی مولی ہیں، انکا حشر تو اسفند یار ولی والا ہونا تھا۔
ویسے ریحام خان کو تحریکِ انصاف کے اندر کسی سنجیدہ چیلنج کا سامنا نھیں ہے، کیونکہ اس کی مخالفت کرکے خان سے برائی کون مول لےگا، سب اپنا اپنا پروفٹ دیکھ رہے ہیں، اس لئے بےلاگ بات کرنے والے عنقا ہوتے جارہے ہیں۔
یہ کہنا بیجا ہوگاکہ ریحام خان کا رول محض سیاسی نہیں رہ جاتا بلکہ معاشرتی ہے،
سب جانتے ہیں کہ وہ ہمارے معاشرے سے کتنی دور ہے، ع خ کی بہنیں بھی اس کے رنگ ڈھنگ کو پسند نہیں کررہی ہیں۔

ھا ھا ھا !! میں اس کی وکالت نھیں کر رھا، یہ بتا رھا ھوں کہ ریحام خان ھم لوگوں کا ایشو نھیں ھے، تحریکِ انصاف کی خواتین کا معاملہ ھے، عمران خان کی بہنوں اور ریحام خان کے درمیان ھزار اختلافات ھوں، اس کا سیاست سے کیا تعلق اور آپکا اس طرف اشارہ کرنا کیا معنی ؟ آپ نے سیاسی حرکیات پر نظر ڈالے بغیر اپنا حصہ ڈال دیا ھے، اتنا ھی کافی ھے -- بہت شکریہ
 
آپ اپنے لکھے ہو ئے سے نہیں مکر سکتے ہو، پوسٹٔ 7 پڑھ لیجئے، آپ خود فرماتے ہیں کہ ریحام کا کردار سیاسی نہیں معاشرتی ہے، اور دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ اگر ریحام نہ ہوتی تو اب تک عمران خان کو دھوبی پٹرہ مار کر، ان کا اسفند یار کیطرح فند ایلما ہوچکا ہوتا۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
۔ یار تم سارے نکمے مرد جو یھاں سارا دن ٹامک ٹویاں مارتے رہتے ہو ، زیادہ اچھا نہیں کہ تم اپنے مستقبل کے بارے میں سوچو اور کوئی کام دھندہ شروع کرو، بجاے اناج کے دشمن کی طرح یہ فیصلہ کرنے کے کہ لڑکیوں کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں

صحیح کہتے ہیں کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے. اللہ کے بندو، ویلفئیر اور مفت کے چندے پر پلنے کی بجاے کوئی محنت مشقت کرو . خواتیں اور لڑکیوں کو انکو انکے حال پر چھوڑ دو کیونکہ اس مردانہ متعصب معاشرے میں بھی ہر میدان میں وہ اپنی محنت اور مشقت سے تم سے کوسوں آگے ہیں، جہاں بھی انہیں موقع ملا ہے

شاباش؛ اپنا اپنا کام کرو.اقلیتوں، خواتین ، معذور افراد سمیت تمام محروم طبقات کو تم نے اپنی جیب سے کوئی حق نہیں دینا، نہ ہو تم جیسے نکمے بابے بڈے کھڑوس کچھ دے سکتے ہیں . تم جتنا مرضی زور لگا لو، وقت کا پہیہ تمہارے سینوں پر مونگ دلتے ہوے آگے کی طرف ہی چلے گا، اپنی اس نسل کی خواتین کو غلام بنا بھی لو تو آئندہ آنے والی نسلیں ضرور آزاد ہونگی

وقت کا پہیہ چلتا ہے۔کل میں آج بدلتا ہے۔تاریخ کا پہیہ جب الٹا چلنے لگے، تو کیا تم اسے روک پاؤ گے۔ کل تک خان بات کرتا تھا خاندانوں کی سیاست میں حکمرانی کی۔ اب کس منہ وہ ریحام کو خواتین ونگ دے رہا ہے۔ کیا ریحام کوئی سیاسی ورکر ہے۔ کیا اس نے پارٹی کے لئے کوئی جدوجہد کی ہے۔ کیا ان لیڈیز پارٹی ورکر کا راستہ نہیں روکا جارہا نیھوں نے پی ٹی آئی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مت بھولو وہ ہمارے معاشرے کی باحیا خواتین تھیں، ان پر ایک ایسی عورت کو تھوپ دیا گیا ہے جو ہماری معاشرتی اقدار سے نالاں ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی رونگ نمبر ملّا سے شرفاء ہونے کا سرٹیفکٹ لے لیا جائے، اس کا چائے پانی دیدیا جائے، لیکن ایسے سرٹیفکٹ کی کیا اہمیت ہے وہ اس سے پہلے بھی اداکاراؤن کو سرٹیفکٹ بانٹتا رہا ہے، لیکن لوگوں نے تسلیم نہیں کیا ہے-
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
@Altaf Lutfi, I disagree with you. PTI without voters is nothing. Unfortunately, RK is a liability not an asset for PTI. This is apparent from IK’s sisters attitude towards this wedding.

سادہ سا فارمولا ہے اب تو کہا جارہا کہ بیگم کا دل جیت لو، تو صاحب قابو میں۔ جہانگیر ترین کا ایک گروپ ہے۔ یہ سب سے طاقتور گروپ، کہ جس کے سامنے کسی کی نہیں چلتی، ۔۔ ریحام خان کی شاپنگ اور گھر کی گروسری تک سب کچھ ترین کے ذمے ہے،
 
moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)

وقت کا پہیہ چلتا ہے۔کل میں آج بدلتا ہے۔تاریخ کا پہیہ جب الٹا چلنے لگے، تو کیا تم اسے روک پاؤ گے۔ کل تک خان بات کرتا تھا خاندانوں کی سیاست میں حکمرانی کی۔ اب کس منہ وہ ریحام کو خواتین ونگ دے رہا ہے۔ کیا ریحام کوئی سیاسی ورکر ہے۔ کیا اس نے پارٹی کے لئے کوئی جدوجہد کی ہے۔ کیا ان لیڈیز پارٹی ورکر کا راستہ نہیں روکا جارہا نیھوں نے پی ٹی آئی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مت بھولو وہ ہمارے معاشرے کی باحیا خواتین تھیں، ان پر ایک ایسی عورت کو تھوپ دیا گیا ہے جو ہماری معاشرتی اقدار سے نالاں ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی رونگ نمبر ملّا سے شرفاء ہونے کا سرٹیفکٹ لے لیا جائے، اس کا چائے پانی دیدیا جائے، لیکن ایسے سرٹیفکٹ کی کیا اہمیت ہے وہ اس سے پہلے بھی اداکاراؤن کو سرٹیفکٹ بانٹتا رہا ہے، لیکن لوگوں نے تسلیم نہیں کیا ہے-

۔ میرا اعتراض آپ کے مندرجہ ذیل جملہ پر تھا . یہ آپکا حق نہیں کہ آپ کسی دوسرے انسان بلکہ آدھی انسانیت کے کیرئیر کا انتخاب کریں. آپکو کیسا محسوس ہو گا کہ اگر یھاں خواتین بیٹھ کر ہم مردوں کے پروفیشنز، انکے مشاغل اور دوسری تفریحات کا چناؤ کریں؟؟

بیوی کامقام اسکا گھر ہوتا ہے، اسے گھر کی ملکہ بنائیں پارٹی کی نہیں

۔ دوسرا مجھے ابھی تک اسکی کسی بات سے نہیں لگتا کہ وہ ہماری کسی اچھی معاشرتی قدر سے نالاں ہو

تیسرا ، مہذب دنیا میں لیڈرز کی بیویاں سیاسی جلسوں بلکہ پوری انتخابی کیمپینز میں اپنے خاوندوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتی ہیں، اس میں حیرانگی کی ایسی کوئی بات نہیں، نہ ہی یہ نتیجہ کہ بیوی نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے

اور سب سے اہم بات یہ کہ تاریخ اور زمانے کا پہیہ کبھی بھی الٹا نہیں گھوما. البتہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ کسی تھوڑے سے علاقہ پر، تھوڑے سے عرصہ کیلیے تھذیب کے سمندر میں جہالت کا تاریک جزیرہ بنا لیا جاے، کہ جلد ہی ساری دنیا چھترول کرنے کیلیے کڑی پابندیوں کیساتھ آپکے دروازے پر آن کھڑی ہوتی ہے. المختصر ،ایسے عارضی جنگل زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پاتے . مثلا طالبان کا افغانستان، الشہاب کی صومالیہ، شام کی اسلامک سٹیٹ، نائیجریا کی بوکو حرامی ریاست، مالی کی القاعدی ریاست، ملوٹوں کا ایران اور سعودی عرب وغیرہ وغیرہ. مجموعی طور پر وقت کے پہیےکو آگے کی طرف ہی گھومنا ہے . جنہوں نے روکنے یا الٹا چلانے کی کوشش کی، انہوں نے چھتر تو کھاے ہی کھاے ، ساتھ ساتھ پیاز بھی کھا نے پڑ ے

جہاں تک ریہام خان کو خواتین ونگ کا سربراہ بنانے کی بات ہے، اس پر آپ کی تنقید پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، آپکا حق ہے
 
مین دوبارہ اپنا جملہ لکھ رہا ہوں، "وقت کا پہیہ چلتا ہے۔کل میں آج بدلتا ہے۔تاریخ کا پہیہ جب الٹا چلنے لگے، تو کیا تم اسے روک پاؤ گے''خان صاحب موروثی سیاست کے خلاف بات کرتے تھے، ذرا پچھلی تاریخوں کا اخبار تو نکال کر دیکھو، لوگ ان کے خیالات و نظریات سے متاثر ہوکر آئے، عمران خان کی ذات پر لوگ فریفتہ نہیں ہیں، وہ دس سال تک بےیار و مددگار گھومتا رہا، اب لوگ اس کی طرف مائل ہوئے ہیں تو یہ اپنے کہے سے ہٹ رہا ہے محض ایک عورت کی وجہ سے۔ کیا ریحام بغیر عمران شادی کرکے پارٹی یہ مقام حاصل کرسکتی تھی۔ نہیں بالکل نہیں۔ اس نے عمران کو ایک سیڑھی کی طرح استعمال کیا ہے، آج پارٹی میں کہا جارہا ہے، کہ بیگم انجمن کا دل جیت لو تو خان صاحب مٹھی میں،
خان صاحب اپنی ملکہ کو پارٹی کی ملکہ نہیں بنا سکتے ہیں۔ وہ پارٹی ہائی جیک کرنا چاہتی ہے تو کرلے مگر یاد رکھنا تحریک انصاف کے سپورٹر، پی پی پی کے سپورٹر کی طرح نہیں ہیں۔
 
khaaki

Senator (1k+ posts)
Totally agree with you. Don't know why but feels like khan is kinda getting past his original motto while letting these nuisances(RK, SMK)etc. steal the show.