
ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والےوزیراعلی پنجاب نے اپنے علاقے کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے فیصلے کی باقاعدہ منظوری کےبعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ضلع گجرات کو گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹرقرار دیا گیا ہے، ڈویژن 3 اضلاع پر مشتمل ہوگا جن میں گجرات ، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا تعلق اسی ضلع گجرات سے ہے، انہوں نے گجرات سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 سے انتخاب میں حصہ لےکر کامیابی حاصل کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20guratdivision.jpg