
چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک چوہدری نے کہا ہے کہ میرے والد کی ذہنی حالت غلامانہ ذہنیت رکھنے والوں کہیں زیادہ بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ق لیگ کی ورکنگ باڈی کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے بعد چوہدری سالک کا سامنے آگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سالک چوہدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے نکالنے کی بات کر نا اپنی ذہنی حالت بتانے کے مترادف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1553329702236000256
سالک چوہدری نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کی بجائے اور فرد واحد کو نوازنے کی بجائے سیاسی شعور کے مطابق ملک و قوم کو بے راہ روی اور انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے سے مخالفت پر ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔