
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہی خاندان چوہدری برادارن نے سیاسی طور پر اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدید ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سینئر صحافی خاور گھمن نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنا سیاسی سفر طے کرنا اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534619288111300608
جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ عمران خان کے حامی ہیں جبکہ ان کے بیٹے مونس الہیٰ تحریک انصاف کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ کے موقع پر شروع ہونے والا یہ اختلاف اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ پارٹی کی سمت کے تعین کے حوالے سے سربراہان نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1534613623271591936
یادرہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ن لیگ کی حمایت میں عمران کان کے خلاف ووٹ دیا تھا جبکہ پنجاب میں پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں ان کے بیٹے مونس الہیٰ اور وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہیٰ ن لیگ کی سخت مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pmlqsperateparts.jpg
Last edited by a moderator: