
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے متعلق اطلاعات آرہی ہیں کہ وہ گزشتہ رات خاموشی سے اپنے گھر سے کہیں چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری خاندان کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد جب چوہدری شجاعت حسین اپنے گھر آئے تو پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہیٰ خاموشی سے کسی کو کچھ بتائے گھر سے چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب خاندان کے لوگوں نے چوہدری پرویز الہیٰ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ بھی نہیں ہوسکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2chparvezelahsisisisisi.jpg