
یہ جو سیاست ق لیگ اور چودھری ظہور الٰہی کے بعد چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے بچوں میں آگئی ہے اس کے بعد چودھری ظہور الٰہی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز پر سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو سیاست ق لیگ اور چودھری ظہور الٰہی کے بعد چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے بچوں میں آگئی ہے اس کے بعد چودھری ظہور الٰہی کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے درمیان ایک واضح دراڑ نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاندانی جماعت بھی ہے، جس میں دراڑ واضح نظر آ رہی ہے۔ ق لیگ کے دو ارکان عمران خان کے ساتھ ہیں باقی دوسری طرف موجود ہیں۔
انہوں نے چودھری مونس الٰہی کی چودھری شجاعت سے ملاقات میں ناکامی اور ویڈیو بیان ریکارڈ نہ کروانے اور ممکنہ طور پر حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تو ایسا ہوا تو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ق پر یہ الزام آئے گا کہ آپ نے بے وفائی کی ہے، پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، اور انہوں نے وہی کیا ہے جو ان کی روایت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جو سیاست ق لیگ اور چودھری ظہور الٰہی کے بعد چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے بچوں میں آگئی ہے اس کے بعد چودھری ظہور الٰہی کی سیاست کو ایسا دھچکا لگے گا کہ یہ حشر نشر کر دیں گے۔
دریں اثنا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 اور حمزہ شہباز شریف کو 179 ووٹ ملے تاہم ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ق لیگ کے 10 ووٹوں کو گنتی میں شمار نہ کیا اور اور چودھری شجاعت حسین کے خط کی بنا پر ان ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا اور حمزہ شہباز شریف ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں۔
سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پارلیمانی پارٹی نے خط میں ق لیگ کے ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا پابند کیا تھا۔ پارلیمانی لیڈر کے خط میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کیلئے ق لیگ کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی ہیں، ق لیگی ارکان انہیں ہی ووٹ کاسٹ کریں۔ پی ٹی آئی نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18zahooreahisiaata.jpg