
بلوچستان کے علاقے چمن میں پاسپورٹ پالیسی کے خلاف احتجاج کے باعث حالات بدستور کشیدہ ہیں، احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان بھی دم توڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں مقامی افراد پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف 7 ماہ سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں، تاہم گزشتہ چند روز سے دھرنے میں حالات کشیدہ صورتحال اختیار کرگئے ہیں۔
گزشتہ روز دھرنے کے مظاہرین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں گھسنے کی کوشش کی اور آج مظاہرین نے دیگر سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک دفتر کی دیوار بھی گرادی اور پولیس کی بکتر بند گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جارہا ہےجبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس جھڑپ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1799025854598820123
ایسی ہی ایک جھڑپ کے دوران چمن کے علاقے مال روڈ پر 17 نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں ایڈمٹ کرلیا گیا تھا مگر آج نوجوان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799094315102163296
https://twitter.com/x/status/1798739683179921553
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5chamananissueuekjd.png