چلی گئیں

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کس درد سے گزرے ...اب اس کا اندازہ بخوبی کر سکتی ہوں ..الله ان کے درجات بلند کرے
میری امّی کا قد چھوٹا تھا۔ میں جب اُن سے ملتا تو جان بوجھ کر بت کی طرح سیدھا کھڑا ہو جاتا۔ وہ مجھے چہرے پر چومنے کے لیے پنجوں کے بل کھڑی ہوتیں۔ پھر چھلانگ لگاتیں اور آخر چوم ہی لیتیں۔کیا وقت تھا۔ اب تو یادیں ہی رہ گئیں۔
اللہ ہمارے اور آپ کے والدین کے درجات بلند کرے۔اور ہم سب پر ان کی دعاؤں کا سایہ ہمیشہ رکھے۔
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎‎

Bohat afsos howa Allah unko jannat mean ala muqam day....

ap ki tahreer par ker lag raha tha jaisay maen apni mother ki story par raha hoon...wo bhi rabiawal lakin 12 tareekh ko jumah kay din fajar kay badd fout hoween..namaz e janah bhi jumah ki namaz kay badd 24dec 2015 ko.

sub say bara nuksan yia howa keh abb uss tarah ko koe duaen nahi daita aur apni dua abhi lagti nahi shayd....jub bhi business slow hota tha ammi ko phone kerna keh dua karen....Allah ka bhi kerna aisa hota hameesha sale ziada ho jati...jub say ammi gaeen hean tub say business ko dua nahi lagta aur iss saal socha hay business band kar doon.

abi du din pahlay bhi ammi kafi yaad aeen...wife aur bari beti ju keh train ka safar karna chah rahi thi..pahli baar akaili shopping karny gaey.....mujay baar baar ammi iss liay yaad aa rahi thin keh wo jub bhi wapis ati shopping say tu kuch khanay kay liay zroor lati theen....meray bachy apni mother ko AMMA keh kar pukartay hena...mujay door kay pass qadmoon ki awaz ai tu mean nay choti beti ko kahan ammi aa gaeen...........itni khushi howe keh jais wakehi ammi aa gaeen lakin ammi nahi ansoo aa gaey. ..aur jub wife aaen tu chocoloate laen...duaen phir bhi na aaen

آپ کی امی کا سن کر بے حد افسوس ہوا ..ماں نہ رہیں تو دعا دینے والا کوئی نہیں رہتا ..
آپ کو ایک مشورہ ہے ..امید ہے آپ پہلے ہی عمل کرتے ہونگے ..اب زیادہ کر لیجئے ..اپنا بزنس بند نہ کریں ..صدقہ خیرات بڑھا دیں ،،کھلے دل سے لوگوں کی مالی مدد کریں ..روٹین بنا لیں ..انشاء الله کبھی تنگی نہیں ہو گی ...
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میری امّی کا قد چھوٹا تھا۔ میں جب اُن سے ملتا تو جان بوجھ کر بت کی طرح سیدھا کھڑا ہو جاتا۔ وہ مجھے چہرے پر چومنے کے لیے پنجوں کے بل کھڑی ہوتیں۔ پھر چھلانگ لگاتیں اور آخر چوم ہی لیتیں۔کیا وقت تھا۔ اب تو یادیں ہی رہ گئیں۔
اللہ ہمارے اور آپ کے والدین کے درجات بلند کرے۔اور ہم سب پر ان کی دعاؤں کا سایہ ہمیشہ رکھے۔

آپ کی تحریر نے رلا دیا ..ماں جیسی ہستی الله نے کوئی بنائی ہی نہیں ..سراپا پیار ہی پیار ..مجسم دعا
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
إِنَّا للهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئ کہ ھم مختلف ممالک میں رہتے ہوئے اور ایک دوسرے کو براہ راست نہ جاننے کہ باوجود کس دلی ھمدردی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔۔
مجھے اس میں کوئ شک نظر نہیں آتا ہے کہ عنقریب ہم عظیم قوم بن کر ابھرے گے۔۔
انشااللہ
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی تحریر نے رلا دیا ..ماں جیسی ہستی الله نے کوئی بنائی ہی نہیں ..سراپا پیار ہی پیار ..مجسم دعا

یہی چھوٹی چھوٹی یادیں اب زندگی کا سرمایہ ہیں۔ آپ بھی ان یادوں کے خزانے کو محفوظ رکھیں۔ بہت سے مواقع پر یہ یادیں آپ کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیریں گی۔یہی یادیں آپ کو زندگی کا سرمایہ لگیں گی۔
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
لگتا ہی نہیں کبھی صبر آ سکے گا لیکن زخم بھی اللہ نے اس ساخت میں بنائے ہیں کہ وقت مرہم بن جاتا ہے، نشان رہ جاتے ہیں یادیں رہ جاتی ہیں اور بے بس انسان کو سمجھوتہ ہی کرنا پڑتا ہے ، کبھی خیال آتا ہے اللہ نے ایسا کیوں کیا ، وہ چاہتا تو زندگی دے سکتا تھا پھر کیوں لے گیا ، پھر خیال آتا ہے یہ درد تو اللہ کے نبی pbuh نے سہا، نبی کی بیٹی نے سہا، ان کی اولاد پے تو ظلم کی انتہا ہو گئی ، پھر دھیرے دھیرے سمجھ آتا ہے یہی نظام ہے پھر وہ کچھ نشانیاں دکھا دیتا ہے کہ دنیا میں تمہارے ماں باپ تکلیف میں تھے ، میں انہیں مزید تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا اس لئے اپنے پاس بلا لیا ، اب بہت خوش ہیں بہت سکون میں ہیں میرے پاس ، تسلی ہو جاتی ہے کچھ ، مزید تسلی یہ سوچ کے ہو جاتی ہے کہ اللہ ایک دن دوبارہ ملاقات کرا دے گا ان سے ، پھر کبھی جدا نا ہوں گے
 

SK_LHR

Councller (250+ posts)
Dear Nadan,
AoA,
Feel really sorry for your immense loss. May Allah SWT rest her soul in eternal peace and give you courage and strength to get on with your life. Ameen!
 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
اللہ آپ کو اور اپ کے دیگر گھر والوں کو صبر اور مستقبل کی خوشیاں عطا فرمائے
 

Back
Top