
پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا، چشتیاں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی، طاہر بشیر چیمہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
طاہر بشیر چیمہ نے مریم نواز کے دورہ چشتیاں میں ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے مریم نواز سے ملاقات بھی کی اس موقع پر سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طاہر بشیر چیمہ نے نون لیگ میں دوسری بار شمولیت اختیار کی، اس سے قبل وہ دو ہزار بارہ میں بھی ق لیگ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا حصہ بنے، سال دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے قبل طاہر بشیر چیمہ نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی،طاہر بشیر چیمہ صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کےسربراہ بھی رہ چکے ہیں۔