چاہت فتح علی خان نے "بدوبدی" گانے کی ماڈل کےالزامات کا جواب دیدیا

chaah1i111.jpg


مشہور انٹرٹینر اورٹک ٹاکر چاہت فتح علی خان نےاپنے گانے "بدوبدی" کی ویڈیو میں جلوہ گر ماڈل کے الزامات کا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنا گانا بدوبدی ریلیز کیا تھا، ایک ماہ میں اس گانے کو 28 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا، تاہم کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر اس گانے کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔

یہ گانا جیسے ہی وائرل ہوا گانے کے سنگر چاہت فتح علی خان اور ویڈیو میں پرفارم کرنے والی ماڈل وجدان راؤ کے درمیان ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا،ماڈل وجدا ن راؤ نے چاہت فتح علی خان پر معاوضے کے حوالے سے الزامات لگائے ۔

چاہت فتح علی خان نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وہ پہلے ماڈل وجدان راؤ کے الزامات کو مزاحیہ انداز میں کاپی کرتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ میں نے انہیں 6 ویڈیوز میں موقع دیا، اس گانے سے پہلے کوئی انہیں نہیں جانتا تھا، میں نے انہیں کام دیا اور وہ اب رورہی ہیں کہ میں چاہت فتح علی کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وجدان راؤ کو بلا کر ان الزامات کی وجہ بھی پوچھی توانہوں نے کہا کہ وہ یہ سب ویوز کیلئے کررہی ہیں، میں نے انہیں کہا کہ آپ پہلے سے مشہور ہیں، آپ کو اتنے سستے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت نہیں، میراوجدان راؤ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، میں انہیں بھی باقی ماڈلز کی طرح 5 ہزار روپے دیئے اور ات کے کھانے کا انتظام کیا اور انہیں رکشے سے گھر واپس ڈراپ کروایا۔

چاہت فتح علی خان نے وجدان راؤ کو مشورہ دیا اور کہا کہ شہرت کو مثبت انداز میں کیش کریں اور انڈسٹری میں کام کریں، میں ایک بے ضرر آدمی ہوں اور میں نے زندگی میں کبھی ایک مکھی بھی نہیں ماری۔
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
انسانوں می اصلیت کا پتا ہی تب چلتا ہے جب پیسہ اور کامیابی آتی ہے
😄
 

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)
پاکستانیوں کا یہ معیار ہے کہ ایسے شخص کا لائیو انٹرویو لے رہے ہیں اور اتنا کوریج دیا جا رہا ہے
 

Back
Top