
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے اپنا پالیسی بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1605795870913470464 انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔
منصور علی خان نے نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیٹھی صاحب ! خوش ہونے کے لیے کچھ نہیں۔ جب بھی کوئی سیاسی جماعت اقتدار میں آتی ہے تو یہ قلمدان حاصل کرنے والا صحافی ہمیشہ اخلاقیات سے عاری ہی رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1605858506577518594
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری برادری کے دوست کبھی بھی ان کے نقش قدم پر نہیں چلیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے، یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sethi1h1h1.jpg