
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دینے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے مشاورت کے بعد کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کی حمایت مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا اور یہ فیصلہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نےپارلیمانی اراکین سے مشاورت کے بعد کیا تھا، اسی فیصلے کے تحت پی ڈی ایم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلی نامزد نا کرتی تو عمران خان کبھی بھی پرویز الہیٰ کو وزیراعلی نا بناتے، چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا بھی کہاتھا۔