پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری،چوہدری سرور

ikhaaishaihaa.jpg

عمران خان کے مشیر ہی آج ان پر پتھر برسا رہے ہیں:عمران خان کو آگاہ کر دیا تھا کہ جس راستے پر جا رہے ہیں وہ ہمیں جیل کی طرف لے کر جا رہا ہے: چیف آرگنائزر ق لیگ چودھری محمد سرور

سابق گورنر پنجاب وچیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو بحرانوں کے بھنور میں پھنسا دیا گیا ہے۔ ملک ڈوب رہا ہے لیکن تحریک انصاف اور موجودہ اتحادی حکومت یہ چور ہے، وہ چور ہے کہ نعرے لگا رہی ہے، یہی ان کا منشور ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے عوام کی امیدوں کو خون کر دیا، میں عوام سے کہوں گا کہ آئندہ انتخابات میں ایسے کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دیں۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ غریبوں کا دکھ صرف اسے ہوتا ہے جو ان کے پاس ہوتا ہے لیکن ان سیاسی جماعتوں کا لالچ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ پاکستان مسلم لیگ ق میں ایک مشن لے کر آیا ہوں، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں گڈگورننس کی مثال قائم کریں۔ ہم اپنی سیاسی جماعت میں ہر سطح پر ملک بھر سے خواتین کو بھرپور نمائندگی دیں گے جبکہ عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دوراقتدار میں ان کے مشیر ہی آج ان پر پتھر برسا رہے ہیں۔ عمران خان ان لوگوں کو اپنے قریب لاتے ہیں جو انہیں مسائل میں پھنسا دیتے ہیں، جذبات میں ہمیشہ غلط فیصلے ہوتے ہیں۔ میں نے انہیں 2 سال پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ جس راستے پر ہم جا رہے ہیں وہ ہمیں دھکیل کر جیلوں کی طرف لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں اپنی قیادت کو ہر موڑ پر سمجھاتا رہا لیکن میرے بات نہیں سنی گئی، مخالفین کو تباہ کرتے کرتے پی ٹی آئی کو ہی تباہ کر لیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا عمران خان کا انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ تھا۔ تحریک انصاف کا منشور الزامات اور پی ڈی ایم کا توشہ خانہ اور سکینڈلز ہیں لیکن ملک کو اس وقت مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے۔

چودھری محمد سرور نے پریس کانفرنس کے موقع پر اورنگزیب خان مہمند کو ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے پر پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی مزید مظبوط ہورہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق آنے والے دنوں میں اقتدار میں آکر ملک کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مخلص کارکنوں کو ق لیگ میں شمولیت کے لیے دعوت دیتا ہوں۔
 
tracker22

MPA (400+ posts)
خواب دیکھنے پر کوئ پابندی نہیں ، جہاز سے بھاگنے والے پہلے چوہے
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)

پی ڈی ایم کی گود میں بیٹھ کر، پی ڈی ایم کو گالیاں
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اور اس کچھوے کو عوام ووٹ نہیں دینا چاہتی۔یہ برطانیہ سے شراب بیچتے پاکستان عیاشی کرنے آيا اور اب پارٹی پارٹی چھلانگیں لگاتا پھر رہا ہے غریب پاکستانیوں کے پیسے پر عیاشی کرتا پھر رہا ہے الیکشن لڑ کر نہ کیسی سیٹ پر بیٹھنے کے قابل ہے نہ اس کا کوئ حلقہ ہے